بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ صدر اسلامی جمہوریہ ایران، ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے عراق کے نئے وزیر اعظم جناب علی الزیدی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں، ہر قسم کی بات چیت کے لئے تیار ہے، لیکن اپنے ایمان، یقین اور اعتقاد کی رو سے، ہرگز ہرگز جبر کو تسلیم نہيں کیا اور نہیں کریں گے۔ اگر وہ ہم سے منطق کے ساتھ بات چیت کریں تو گفتگو ممکن ہے لیکن دھمکی اور غنڈہ گردی کی زبان، کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے گی۔
صدر اسلامی جمہوریہ ایران، نے کہا: "اپنے رابطوں میں، امریکی حکام کو مشورہ دیں کہ ہمارے خطے سے فوجی دباؤ کی بساط لپیٹ کر، لے جائے، کیونکہ
"مکتب تشیّع کے پیروکار جبر کے سامنے سرتسلیم خم نہیں کیا کرتے۔"
صدر پزشکیان نے بعد میں، اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا:
میں نے عراقی وزیر اعظم سے کہا:
"ہم شیعہ پہلے ہی اللہ کے سامنے سر تسلیم خم کر چکے ہیں، مزید کسی کے سامنے سر تسلیم نہیں کرتے۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

آپ کا تبصرہ