بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ صہیونی اخبار ہاآرتص نے دعویٰ کیا: "ٹرمپ اپنے نقصانات کم کرنے اور ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کا خواہاں ہے، اور اسرائیل کو ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے میں خلل نہیں ڈالنے دیتا!
ایران میں حکومت بدلنے کا خیال، جس کے بارے میں ٹرمپ اور نیتن یاہو نے بارے میں بات کی تھی، طاقِ نسیاں کے سپرد کیا گیا ہے۔"
مقبوضہ سرزمینوں میں ہونے والی نئی رائے شماری کے مطابق، 60٪ آبادکار آبادی اور اس ریاست کے دو تہائی یہودی ایران کے ساتھ جنگ جاری رہنے کے حامی ہیں!
واضح رہے کہ جنگ رمضان کے حوالے سے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات اور جنگ بندیوں کی باتوں نے میڈیا کو پر کر دیا ہے چنانچہ ابھی تک صہیونی ریاست کی ہڈیوں کی چٹخنے کی آوازیں سنائی نہیں دی ہیں، حالانکہ اس کو زبردست سزا دی گئی جس کی وسیع جہتیں مستقبل قریب میں سامنے آئیں گی؛ لیکن صہیونیوں کا جنگ پر اصرار بتا رہا ہے کہ گویا وہ اپنے زوال پر بضد ہیں، وہ بھی ایران کے ہاتھوں۔
اور ہاں! اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان، اسماعیل بقائی نے، ایران کے ساتھ جنگ کے اہداف کے عدم حصول اور جنگ جاری رکھنے پر مبنی نیتن یاہو کی بکواسات کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا: کچھ فریقوں نے ایران پر جارحیت کا ارتکاب کیا ہے، اور ان سے حساب بے باق کرنا ابھی باقی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ