ٹرمپ
-
سیکریٹریجنرل نیٹو، احتیاط سے
آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی کا نیٹو سے کوئی تعلق نہیں، مارک روٹے
نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ یہ تنظیم آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی کی کارروائی نہیں کر رہی ہے اور اس کارروائی کا نیٹو سے کوئی تعلق نہیں ہے، تنظیم صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
-
ٹرمپ اور جیفری ایپسٹین کے تعلقات پر نیا انکشاف؛ ’’وہ ٹرمپ سے خوفزدہ تھا‘‘
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوانح عمری کے مصنف اور صحافی مائیکل وولف نے دعویٰ کیا ہے کہ جنسی جرائم میں سزا یافتہ جیفری ایپسٹین ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد ان سے خوفزدہ ہوگیا تھا۔ وولف کے مطابق ایپسٹین کا خیال تھا کہ اس کے پاس ٹرمپ سے متعلق حساس معلومات موجود ہیں، تاہم وہ ان معلومات کو منظر عام پر لانے کے نتائج سے بھی خوفزدہ تھا۔
-
ٹرمپ کا انتخابی دعویٰ: ایران کے خلاف جنگ جیتتے ہی تیل اور پٹرول سستا ہوجائے گا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں فتح کے بعد تیل کی قیمت میں شدید کمی آئے گی اور امریکا میں پٹرول کی قیمت فی گیلن 2 ڈالر سے بھی نیچے چلی جائے گی۔
-
پزشکیان کا ٹرمپ کو دوٹوک جواب: جارحیت پسندوں کے مکمل پشیمان ہونے تک مزاحمت جاری رکھیں گے
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران جنگ کا خواہاں نہیں، تاہم جارحیت کے مقابلے میں بھرپور دفاع کرے گا اور حملہ آوروں کے مکمل پشیمان ہونے تک مزاحمت جاری رکھے گا۔
-
ٹرمپ کی حکومت میں استعفوں کی لہر؛ امریکی صدر کے گرد فیصلہ سازی کا دائرہ مزید محدود ہوگیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی دوسری صدارتی مدت کے ایک حساس مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں، جبکہ اعلیٰ حکام کے مسلسل استعفوں نے وائٹ ہاؤس میں فیصلہ سازی کے دائرے کو مزید محدود کردیا ہے۔ بلومبرگ کے مطابق، موجودہ صورتحال میں ٹرمپ پہلے سے زیادہ اپنے قریبی اور بااعتماد مشیروں اور حکام پر انحصار کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں، جس سے امریکی حکومت کے فیصلوں کے انداز پر اثر پڑ سکتا ہے۔
-
تیل کا مضحکہ خیز ٹرمپ کارڈ
ٹرمپ کہتا ہے ہیں کہ وینزویلا کے تیل کے وسیع ذخائر تک رسائی سے پٹرول کی قیمت بھی کم ہو جائے گی! لیکن اپنے ملک میں پٹرول کی قیمتوں کی لمحہ بہ لمحہ پیشرفت پر نظر رکھنے والے تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کا موجودہ 4 ڈالر فی گیلن پٹرول کی قیمت کے بحران پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور پٹرول کی قیمتیں کم نہیں ہونگی۔
-
جنگِ ایران اور اندرونی اختلافات؛ وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کا غصہ بڑھنے لگا
واشنگٹن: ایران کے خلاف جاری جنگ اور امریکی حکومت پر بڑھتے ہوئے سیاسی دباؤ کے درمیان وائٹ ہاؤس میں کشیدگی اور بے چینی بڑھنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت کے بعض عہدیداروں کے ممکنہ استعفوں، وسط مدتی انتخابات کے حوالے سے ریپبلکن جماعت کی تشویش اور جنگ کی حکمت عملی پر اختلافات نے ٹرمپ انتظامیہ کے اندر دباؤ بڑھا دیا ہے۔
-
ٹرمپ کے متضاد بیانات، ایران کے خلاف جنگ ختم کرنے میں جلدی نہیں؛ معاشی دباؤ جاری رکھنے پر زور
واشنگٹن: امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ چھٹے ماہ میں داخل ہوگئی ہے، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات میں تضاد برقرار ہے۔ وہ ایک جانب جنگ جلد ختم ہونے کی بات کرتے رہے ہیں جبکہ دوسری جانب اب تہران کے ساتھ مذاکرات یا جنگ کے خاتمے میں جلدی نہ ہونے کا اعلان کر رہے ہیں، جس سے واشنگٹن کی آئندہ حکمت عملی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
-
ٹرمپ کا ’’امریکی خلائی اکیڈمی‘‘ قائم کرنے کا اعلان، چاند سے آگے خلائی مشن بڑھانے کا عزم
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلا کی تحقیق اور دریافت کے لیے ’’امریکی خلائی اکیڈمی‘‘ قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کا خلائی پروگرام صرف چاند پر واپسی تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس کا دائرہ چاند سے بھی آگے تک بڑھایا جائے گا۔
-
غریبآبادی: ٹرمپ حقیقت کا ادراک کھو بیٹھے ہیں، انہیں علاج کی ضرورت ہے
ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریبآبادی نے آبنائے ہرمز کی ملکیت سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے کو حقیقت سے دور قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے خیالات وہم اور فریبِ نظر کی علامت ہیں۔
-
ٹرمپ نے امریکی بجلی کے نظام کے تحفظ کے لیے قومی ہنگامی حالت نافذ کر دی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انتظامی حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے ملک کے بجلی کے نظام کو غیر ملکی خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے قومی ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔ واشنگٹن کا کہنا ہے کہ غیر ملکی عناصر امریکی بجلی کے بنیادی ڈھانچے کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں، جس سے قومی سلامتی، معیشت اور اہم تنصیبات کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
-
ٹرمپ کا مشکل وقت کے لیے منصوبہ؛ کشنر نے وسط مدتی انتخابات سے قبل ڈیموکریٹس سے رابطے شروع کر دیے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور مشیر جیرڈ کشنر کی ڈیموکریٹک پارٹی کے اقلیتی رہنما حکیم جیفریز سے اچانک ملاقات نے وسط مدتی انتخابات سے قبل امریکی سیاسی منظرنامے میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ایسے وقت میں جب ٹرمپ کو کانگریس پر ریپبلکنز کی گرفت کمزور ہونے کا خدشہ ہے، کشنر کو ڈیموکریٹس کے ساتھ رابطے قائم کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے تاکہ انتخابات کے بعد اہم سیاسی معاملات پر مذاکرات کی راہ ہموار کی جا سکے۔
-
بڑا شیطان دوستوں پر بھی رحم نہیں کرتا
امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی حقیقت کینیڈین وزیر اعظم کی زبانی
کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے ہفتے کے روز امریکہ کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے پر کہا کہ واشنگٹن کی جانب سے بہت زیادہ مطالبات پیش کئے گئے جبکہ بدلے میں مراعات کے امریکی وعدے بہت کم تھے۔
-
امریکی ماہرِ نفسیات: ٹرمپ جیسی سنگین ذہنی کیفیت کا مریض 40 سالہ کیریئر میں نہیں دیکھا
امریکی ماہرِ نفسیات جان گارٹنر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے رویوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ 40 سالہ طبی تجربے اور تقریباً 30 سال تک نفسیاتی امراض کے ڈاکٹروں کی تربیت کے دوران انہوں نے ٹرمپ جیسی سنگین ذہنی کیفیت کا کوئی مریض نہیں دیکھا۔
-
نیویارک ٹائمز: ایران کے خلاف فوجی آپشن محدود، ٹرمپ کے پاس دباؤ بڑھانے کے راستے کم رہ گئے
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف وسیع فوجی کارروائی دوبارہ شروع کرنا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے مشکل ہوتا جا رہا ہے، کیونکہ وسط مدتی انتخابات قریب آ رہے ہیں، ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور امریکی عوام میں جنگ کی حمایت کم ہے۔
-
ایران پر دوبارہ حملے کے لیے امریکی جنگی حامیوں کی مہم تیز
امریکی مصنف اور عسکری کارروائیوں کے حامی مارک تھیسن نے واشنگٹن پوسٹ میں لکھا ہے کہ ایران اکتوبر میں امریکی مفادات یا اتحادیوں کے خلاف کارروائی کر سکتا ہے، اس خدشے کو بنیاد بنا کر انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایران کی قیادت اور اس کے اقتصادی، تیل اور جوہری ڈھانچے کے خلاف فوری فوجی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
-
امریکی سلطنت کا ڈوبتا ہؤا سورج؛
ایرانیوں نے ٹرمپ کو سخت سبق سکھایا، عبرانی نیٹ ورک
عبرانی نیٹ ورک کے ایک تجزیہ کار نے کہا کہ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ کے بعد اب یہ سمجھ لیا ہے کہ جنگ ختم کرنا جنگ شروع کرنے سے کہیں زیادہ مشکل ہے، اور یہ کہ ایرانیوں نے انہیں سخت سبق دیا ہے۔
-
اسلامی جمہوریہ ایران کی فتح
دوئم | ایران کے جارحانہ انداز نے، ٹرمپ کو بےہودہ گوئی پر مجبور کر دیا ہے، جان میئر شیمر
بین الاقوامی تعلقات کے ایک اہم ترین نظریہ ساز کا خیال ہے کہ ایران کی میزائل طاقت اور جارحانہ حکمت عملی ہی وہ سبب ہے جس کی وجہ سے امریکہ کے پاس نہ تو صلاحیت ہے اور نہ ہی خواہش کہ وہ مغربی ایشیا میں اپنی فوجی موجودگی جاری رکھ سکے۔ وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ تہران کے جارحانہ انداز نے ٹرمپ کو بےبس کر دیا ہے اور وہ بےہودہ باتیں کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔
-
اسلامی جمہوریہ ایران کی فتح
اول | ایران کے جارحانہ انداز نے، ٹرمپ کو بےہودہ گوئی پر مجبور کر دیا ہے، جان میئر شیمر
بین الاقوامی تعلقات کے ایک اہم ترین نظریہ ساز کا خیال ہے کہ ایران کی میزائل طاقت اور جارحانہ حکمت عملی ہی وہ سبب ہے جس کی وجہ سے امریکہ کے پاس نہ تو صلاحیت ہے اور نہ ہی خواہش کہ وہ مغربی ایشیا میں اپنی فوجی موجودگی جاری رکھ سکے۔ وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ تہران کے جارحانہ انداز نے ٹرمپ کو بےبس کر دیا ہے اور وہ بےہودہ باتیں کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔
-
11 ستمبر کے 25 سال بعد؛ امریکا میں اسلاموفوبیا نفرت انگیز سیاسی بیانیے کا حصہ بن گئی
11 ستمبر کے حملوں کو 25 سال مکمل ہونے کے قریب ہیں، مگر امریکا میں مسلمانوں کے خلاف خوف اور بداعتمادی اب کھلی نفرت میں تبدیل ہوچکی ہے۔ ایک امریکی صحافی کے مطابق اسلاموفوبیا اب صرف معاشرتی تعصب نہیں بلکہ امریکی سیاسی اور ثقافتی گفتگو کا باقاعدہ حصہ بن چکی ہے۔
-
لوموند: مشرق وسطیٰ میں ٹرمپ کی کارکردگی تباہ کن رہی
فرانس کے معروف اخبار لوموند نے اپنے اداریے میں مشرق وسطیٰ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کا جائزہ لیتے ہوئے امریکی حکومت کی کارکردگی کو انتہائی ناکام قرار دیا ہے۔ اخبار کے مطابق حالیہ مہینوں کے واقعات نے علاقائی بحرانوں سے نمٹنے میں واشنگٹن کی سیاسی اور تزویراتی کمزوری کو نمایاں کر دیا ہے۔
-
فائننشال ٹائمز: ٹرمپ کے دور میں اکثریت امریکیوں کی مالی حالت بگڑ گئی
فائننشال ٹائمز کے تازہ سروے کے مطابق 53 فیصد سے زائد امریکی ووٹرز کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد ان کی مالی حالت پہلے سے خراب ہوئی ہے، جبکہ تقریباً دو تہائی امریکی معیشت کو غلط سمت میں جاتا دیکھ رہے ہیں۔
-
امریکی سینیٹر کی ٹرمپ پر شدید تنقید؛ ’’جھوٹ بول کر امریکی عوام کو ایران کے خلاف جنگ میں دھکیلا گیا‘‘
امریکی ریاست جارجیا سے ڈیموکریٹ سینیٹر جان آساف نے ایران کے خلاف جنگ پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی عوام کو جھوٹ بول کر جنگ میں دھکیلا گیا، جبکہ جنگ کے بارے میں حکومت کے دعوے مسلسل غلط ثابت ہورہے ہیں۔
-
سی این این: امریکا ایران کے خلاف جنگ کے اہداف سے قدم بہ قدم پیچھے ہٹ رہا ہے
امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اپنی تازہ تجزیاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کے دوران واشنگٹن کے ابتدائی سخت گیر اہداف بتدریج محدود ہوتے گئے ہیں اور امریکی حکام کی جانب سے اب توانائی کی قیمتوں اور ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کو ترجیح دینا اس بات کی علامت ہے کہ امریکا اپنے سابقہ جنگی مقاصد سے پیچھے ہٹ رہا ہے۔
-
گارڈین: ایران کے خلاف جنگ نے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ’’ابراہام لنکن‘‘ کے عملے کو شدید دباؤ میں ڈال دیا
برطانوی اخبار گارڈین نے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ’’یو ایس ایس ابراہام لنکن‘‘ کے عملے کی مسلسل 9 ماہ سے زائد تعیناتی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طویل جنگی مشن، مسلسل سمندری سفر، محدود آرام اور غیر یقینی واپسی نے تقریباً 5 ہزار اہلکاروں کو شدید ذہنی و جسمانی دباؤ سے دوچار کر دیا ہے۔
-
واشنگٹن پوسٹ: ایران کے خلاف ٹرمپ کی پالیسی سے خلیجی ممالک کی ناراضی بڑھ گئی
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ کیا ہے کہ خلیج فارس کے عرب ممالک ایران کے خلاف جنگ سے نمٹنے اور سفارتی حل تلاش کرنے میں ٹرمپ انتظامیہ کی ناکامی سے ناخوش ہیں۔ بعض ممالک میں یہ سوال بھی اٹھنے لگا ہے کہ آیا اپنی سرزمین پر امریکی فوجی اڈوں اور دستوں کی موجودگی برقرار رکھنا اب بھی ان کے مفاد میں ہے۔
-
امریکی و اسرائیلی حلقوں کا اعتراف: ایران نے ٹرمپ کو تھکا اور مایوس کر دیا
امریکی اور اسرائیلی ذرائع اور تجزیہ کاروں کے مطابق ایران کے خلاف جنگ میں مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہونے کے باعث امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شدید سیاسی دباؤ، تھکن اور مایوسی کا شکار ہیں۔ ان حلقوں کا کہنا ہے کہ جنگ اور ایران کے ساتھ مذاکرات ٹرمپ کی توقعات کے مطابق تیزی سے آگے نہیں بڑھ سکے۔
-
واشنگٹن کا ایران کے خلاف جنگی اہداف سے بتدریج پیچھے ہٹ رہا ہے
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے ایک تجزیے کے مطابق، ایران کے خلاف جنگ کے دوران ٹرمپ انتظامیہ کے جنگی اہداف میں نمایاں تبدیلی اور نرمی اس بات کی علامت ہوسکتی ہے کہ واشنگٹن اس تنازع میں اپنے ابتدائی مقاصد حاصل کرنے میں زیادہ کامیاب نہیں رہا۔
-
اسلامی جمہوریہ ایران کی فتح
امریکہ کو جنگ کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑی ہے، بلینکن اور فرید زکریا کا تجزیہ
سابق امریکی وزیرخارجہ اور مشہور امریکی تجزیہ کار کے مطابق، امریکہ عالمی سطح پر اپنا اعتماد کھو گیا ہے اور یہی اس ملک کو پہنچنے والا سب سے بڑا نقصان تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس جنگ نے امریکہ کو ایک ناقابلِ اعتماد اتحادی ثابت کر دیا ہے، اور یورپ اور عرب ممالک مزید امریکہ کے ساتھ مفاہمت کو امن کی ضمانت نہیں سمجھتے۔
-
آکسیوس: ٹرمپ کا نیتن یاہو کی انتخابی مھم میں حمایت سے گریز
امریکی خبر رساں ویب سائٹ آکسیوس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے ذاتی قربت کے باوجود 27 اکتوبر کو ہونے والے اسرائیلی انتخابات سے قبل ان کی کھل کر حمایت کا اعلان نہیں کیا۔ رپورٹ کے مطابق ایران، غزہ اور لبنان سمیت مختلف معاملات پر دونوں رہنماؤں کے درمیان اختلافات اور نیتن یاہو کی گرتی مقبولیت نے واشنگٹن کو محتاط کردیا ہے۔