بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ وزارت خارجہ کے ترجمان، ڈاکٹر اسماعیل بقائی، نے X نیٹ ورک پر صہیونی نمائندے کے اطفال اور مسلح تصادمات کے امور میں یو این سیکرٹری جنرل کی ایلچی کے خلاف لفظی حملے اور توہین و بے حرمتی پر مبنی ویڈیو کلپ جاری کرتے ہوئے لکھا:
- قانون، انصاف اور اخلاقیات کے خلاف تکبر اور توہین کا یہ شرمناک مظاہرہ، اس مطلق استثنیٰ کا واضح نتیجہ ہے جو ایک نسل پرست اور دہشت گرد ریاست کے حامیوں اور سرپرستوں نے اسے عطا کیا ہے؛
- ایک ایسی ریاست جو مہذب دنیا کے تمام اصولوں کی نفی کرتے ہوئے اپنی استعماری نسل کُشی کی مہم کو نہ صرف مقبوضہ فلسطین میں بلکہ پورے خطے میں جاری رکھے ہوئے ہے۔
- کیا اب وہ وقت نہیں آیا کہ دنیا عالمی امن اور انسانیت کے خلاف اس ریاست کے مسلسل خطرے کے سامنے کھڑی ہو؟"
واضح رہے کہ کل اطفال اور مسلحانہ تنازعات کے حوالے سے اقوام متحدہ کے اجلاس میں، صہیونی ریاست کے نمائندے نے، اطفال اور مسلحانہ تنازعات کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی ایلچی وانیسا فریزیر کے ساتھ دھمکی آمیز رویہ اختیار کیا۔
واضح رہے کہ محترمہ وانیسا فریزیر نے اس اجلاس میں صہیونی ریاست کی فوج نیز یہودی آبادکاروں کی طرف سے فلسطینی بچوں پر تشدد اور خاص طور پر جنسی تشدد کے بارے میں ایک دستاویزی رپورٹ پیش کی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

آپ کا تبصرہ