اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقایی نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ایران کے خلاف حالیہ الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دعوے حقیقت سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔
ترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ایران کے خلاف دہشت گردی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات بے بنیاد ہیں اور امریکا خود خطے میں جنگی جرائم اور انسانی بحرانوں کا ذمہ دار ہے۔
انہوں نے کہا کہ خود کو مظلوم ظاہر کرنا ان جرائم کو چھپا نہیں سکتا جو ایران اور خطے کے دیگر ممالک کے خلاف کیے گئے ہیں۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے امریکی کانگریس میں ایک سماعت کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ ایران امریکی حکام کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔
ایرانی ترجمان کے مطابق ایسے بیانات سیاسی مقاصد کے تحت دیے جاتے ہیں اور ان کا مقصد بین الاقوامی رائے عامہ کو متاثر کرنا ہوتا ہے۔
آپ کا تبصرہ