20 جون 2026 - 19:20
لبنان پر حملہ ایران امریکا مفاہمت کی کھلی خلاف ورزی ہے: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ اسماعلی بقائی نے خبردار کیا ہے کہ فریق مقابل بلا تاخیر ضروری تدابیر اختیار کرے ورنہ پوری مفاہمتی یاد داشت مشکل میں پڑجائے گی

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اس سوال کے جواب میں کہ  فریق مقابل کی جانب سے مفاہمت پر عمل درآمد کے بارے میں تہران کا نظریہ  کیا ہے ؟ کہا کہ بالکل واضح ہے، پہلی شق  پر جو اہم ترین ہے، یعنی لبنان سمیت سبھی محاذوں پر جنگ کے خاتمے پر عمل نہیں کیا گیا ہے۔   

انھوں نے کہا کہ ہم نے اپنے وعدے کی پابندی کی ۔ فریق مقابل کا فریضہ تھا کہ اپنے اتحادیوں اور خاص طورپر صیہونی حکومت کو لبنان میں جنگ بند کرنے پر مجبورکرے۔ لیکن ہم دیکھ رہے ہیں کہ فریق مقابل نے اس سلسلے میں اپنے عہد پرہرگز عمل نہیں کیا اور یہ مفاہمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

 ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ فریق مقابل یعنی امریکا، جلد سے جلد اس سلسلے میں ضروری تدابیر اختیار کرے ورنہ پورا مفاہمت  نامہ مشکل میں پڑجائے گا۔
انھوں نے بتایا کہ بحری محاصرے کے خاتمے اور اسی طرح آبنائے ہرمزکھولے جانے پر عمل کیا گیا لیکن مفاہمتی یاد داشت ایک پیکیج ہے اور اگر اس کے ایک حصے پر عمل  نہ ہوا تو پورا مفاہمت نامہ مشکل میں پڑجائے گا خاص طور اس لحاظ سے کہ مفاہمت کی پہلی شق اہم ترین شق ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha