11 مئی 2026 - 23:54
کیا وہ ہم تھے جس نے ایک دن میں 170 معصوم افراد کو قتل کیا؟، اسماعیل بقائی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا: ایران نے ثابت کیا ہے کہ وہ خطے میں ایک ذمہ دار طاقت ہے، اور ساتھ ہی، ہم ایرانی ظالم نہیں ہیں۔ بلکہ ہم ظلم کے خلاف ہیں۔ بس ہمارے رویے کو دیکھو، پھر دوسروں کے رویے کو دیکھو۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان، ڈاکٹر اسماعیل بقائی نے جارح امریکی صدر اور ایپسٹین جزیرے کے مستقل مہمان، ڈونلڈ ٹرمپ کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا: ایران نے ثابت کیا ہے کہ وہ خطے میں ایک ذمہ دار طاقت ہے، اور ساتھ ہی، ہم ایرانی ظالم نہیں ہیں۔ بلکہ ہم ظلم کے خلاف ہیں۔ بس ہمارے رویے کو دیکھو، پھر دوسروں کے رویے کو دیکھو۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے چند اہم سوالات اٹھائے جو ذیل میں پیش کئے جاتے ہیں:

- کیا وہ ہم تھے جنہوں نے ہزاروں میل دور جا کر ایک ملک کے خلاف فوجی مہم شروع کی؟

- کیا وہ ہم تھے جنہوں نے ایک دن میں 170 معصوم بچوں اور بچیوں کا قتل عام کیا؟

- کیا وہ ہم ہیں جو کیوبا، وینزویلا اور مغربی نصف کرہ کے دیگر ممالک کو دھمکیاں دیتے ہیں اور ان کے ستھ جبر و زبردستی روا رکھتے ہیں؟

- کیا وہ ہم ہیں جنہوں نے سفارتی عمل اور باقاعدہ مذاکرات کے عین موقع پر مذاکرات کے دوسرے فریق پر جارحیت کا ارتکاب کیا اور اس جرم کو دو بار دہرایا؟

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha