اسماعیل بقائی
-
ایران:امریکی عوام کے اصل دشمن ان کے اپنے جنگ پسند حکمران ہیں
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکی عوام کے لیے اصل خطرہ بیرونی دشمن نہیں بلکہ ان کی اپنی جنگ پسند حکمران اشرافیہ ہے، جو دنیا پر عالمی اثرات مرتب کرنے والی غیر قانونی جنگ مسلط کرچکی ہے۔
-
امریکی سلطنت کا ڈوبتا ہؤا سورج؛
ایران کے بارے میں، ٹرمپ اور جے ڈی وینس میں عدم ہم آہنگی!
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلائی دبئی کے حادثے میں ایران کے ملوث ہونے کا امکان ظاہر کیا اور گذشتہ رات بھی یہی دعویٰ دہرایا کہ "میرے خیال میں ایران فلائی دبئی کے حادثے کا ذمہ دار ہے۔" تاہم، نائب صدر جے ڈی وینس نے پیر 5 اکتوبر 2026ع کو الاسکا روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ "ایران کے اس حادثے سے تعلق کے بارے میں کوئی حتمی ثبوت موجود نہیں ہے اور امریکہ کو اب تک اس حادثے سے ایران کے تعلق کا کوئی قطعی ثبوت نہیں ملا ہے۔"
-
اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی
این پی ٹی سے علیحدگی کا مسئلہ / روس اور چین کے ساتھ مسلسل مشاورت، بقائی کی زبانی
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا: یہ ایک سنجیدہ سوال ہے کہ اگر کسی ملک کو این پی ٹی میں موجود رہنا ہے تو اسے اس کے فوائد اور اپنے حقوق سے مستفید ہونا چاہئے، نہ کہ اس کے برعکس، مسلسل دباؤ، دھمکی اور فوجی حملے کا نشانہ بنے۔ لہٰذا یہ سوال ایک سنجیدہ سوال ہے۔
-
اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی
امریکہ میں فیصلہ سازی کا بحران / مسلح افواج شرارتوں کو کچلنے کے لئے تیار ہیں، بقائی
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا:اسلامی جمہوریہ ایران اپنے دفاع میں کٹر اور پرعزم انداز سے عمل کرے گا۔ ان سات مہینوں میں، جن میں ایرانی اپنے ملک کی سالمیت اور اس کی عظمت و کرامت کی پاسداری کر رہے ہیں، خطرے کو پسپا کرنے کے لئے ہر ذریعہ استعمال کریں گے؛ لہٰذا ایرانیوں کے بارے میں اشتعال انگیز بیانات ہمارے اقدامات پر اثر انداز نہیں ہو سکتے۔
-
اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی
امریکہ کا عراق سے فرار / امریکہ میں فیصلہ سازی کا بحران بقائی کی زبانی
انھوں نے کہا: "داعش اور تکفیری دہشت گردی کے جرائم نے امریکہ کی طرف سے عراق پر قبضے سے جنم لیا تھا"
-
اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی
پڑوسی اچھے ہمسائیگی کے اصول کا احترام کریں/ برطانیہ سے احتجاج/ ایرانی سفارتکاروں کی جلاوطنی کا دعویٰ جھوٹا ہے، بقائی
ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ کی طرف سے ایرانی سفارتکاروں کی جلاوطنی کی دعویٰ جھوٹا ہے۔
-
امریکا کی جانب سے ایران کو ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار قرار دینے پر ایران کا سخت ردعمل دیا
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران کو امریکی ایندھن مہنگا ہونے کا ذمہ دار قرار دینا دراصل ایران کے خلاف جارحیت کے نتائج کی ذمہ داری قبول کرنے سے امریکا کی فرار کی کوشش ہے۔
-
پاکستان میں مسجد پر دہشتگرد حملہ، ایران کی شدید مذمت
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پاکستان کے شہر کوہاٹ میں مسجد پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشتگردی کے خلاف علاقائی تعاون اور ہم آہنگی مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔
-
اسلامی مقدسات کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے سے گریز کریں
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے مکہ مکرمہ کی جانب جانے والے راستے میں ایک ڈرون مار گرائے جانے کے دعوے پر ہوشیار رہنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اسلامی مقدسات کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے خلاف خبردار کیا ہے۔
-
بقائی: لامرڈ میں امریکی جنگی جرائم کے شہیدوں میں سے ایک افغان مہمان تھا۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ کو شہر لامرڈ پر ہونے والے حملے میں شہید ہونے والے ۲۱ افراد میں سے ایک افغانستان کا شہری تھا۔ انہوں نے رہائشی اور غیر فوجی علاقوں پر ہونے والے اس حملے کو جنگی جرم‘‘ قرار دیا۔
-
انصاراللہ مکمل آزاد ہے اور یمنی مفادات کی خاطر اپنے فیصلے خود کرتا ہے
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے یمن کی جنگ میں ایران کی کسی بھی براہ راست مداخلت کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران یمن کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا۔
-
آبنائے ہرمز کی سلامتی امریکی اقدامات رکنے سے مشروط ہے: ایران
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں سلامتی کی بحالی کے لیے امریکا کو ایسے اقدامات روکنا ہوں گے جو خطے میں عدم تحفظ کا باعث بن رہے ہیں۔
-
آوینا امریکی حملوں کی گواہ بن گئی، ایرانی وزارت خارجہ کا واشنگٹن کو دوٹوک جواب
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی بچی آوینا کی شہادت اس بات کی گواہی ہے کہ حالیہ حملوں میں صرف فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا امریکی دعویٰ درست نہیں۔
-
انصاراللہ آزاد ہے، اپنے فیصلے خود کرتی ہے:بقایی
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ انصاراللہ ایک مستقل تحریک ہے جو اپنے فیصلے خود کرتی ہے
-
امریکی حکام پچھواڑے کے ہیرو
تاریخ آپ کے گھر کے پچھواڑے کی یادوں سے کہیں وسیع تر ہے، اسماعیل بقائی کا اسکاٹ بیسنٹ سے خطاب
اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی وزیر خزانہ نے ایران کی تاریخ اور تہذیب کی گہرائی کو اپنے بچپن کے پچھواڑے کے رقبے جتنا سمجھ لیا ہے: آپ کی انتخابی اور غیرقانونی جنگ بھی انتہائی بے رحمی کے ذریعے ایران کی قوم کو منہدم کرنے والی تھی، لیکن جو سب سے زیادہ منہدم ہوا وہ آپ کی مطلق طاقت کا وہم تھا۔
-
انتونیو گوتریس کے بیان پر ایرانی وزارت خارجہ کا رد عمل سامنے آگیا
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے قیام کے مقصد کو صرف بڑی طاقتوں کے درمیان جنگ روکنے تک محدود کرنا گمراہ کن اور خطرناک تشریح ہے۔
-
سیریک میں شادی پر حملہ امریکی اخلاقی زوال کی نئی مثال ہے:ایرانی وزارت خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سیریک کے علاقے کوہستک میں شادی کی تقریب پر امریکی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ امریکا کے اخلاقی زوال کی ایک اور واضح علامت ہے۔
-
خوزستان میں شادی کی تقریب پر امریکی حملہ جنگی جرم ہے
ترجمان اسماعیل بقائی نے ایرانی صوبہ خوزستان کے سیریک کے علاقے کوہستک میں شادی کی تقریب کے دوران ایک رہائشی مکان پر امریکی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے میں 50 سے زائد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔
-
امریکہ نے مذاکرات کو اپنی شرائط منوانے کا نام دے دیا ہے:بقائی
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے کہا ہے کہ واشنگٹن نے مذاکرات کے مفہوم کو غلط سمجھ لیا ہے اور اسے اپنی شرائط دوسروں پر مسلط کرنے کے مترادف بنا دیا ہے، جو قابلِ قبول نہیں۔
-
گرتی ہوئی سلطنت کی بے بسیاں
ایرانی عہدیداروں نے امریکی اقتصادی جنگ کے بارے میں کیا کہا؟
جہاں امریکی عہدیداروں کے خیال میں 'ایران کے خلاف بڑے مالی حملے' کا آغاز ہؤا ہے، وہیں ایرانی عہدیداروں نے اس کاروائی کو پہلے سے ناکام، قرار دیا اور اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ، سید عباس عراقچی نے اسے وہ فلم قرار دیا جو پہلے دیکھی جا چکی ہے۔
-
امریکی سلطنت کا ڈوبتا ہؤا سورج؛
کوئی ملک کسی ملک کو تیسرے ملک سے تجارت سے نہیں روک سکتا: اسماعیل بقائی
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی پابندیوں پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا: ہے کہ امریکہ کی نئی پابندیاں صرف ایران کے خلاف جاری معاشی جنگ تک محدود نہیں بلکہ اقوامِ متحدہ کے ہر خود مختار رُکن ملک پر علاقائی حدود سے ماوراء خودمختاری مسلط کرنے کا ایک دعویٰ ہے۔
-
امارات کی ٹرمپ نوازیاں؛
ایران کی طرف سے میزائل حملے کا اماراتی دعوی جھوٹا اور بے بنیاد ہے، اسماعیل بقائی
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے متحدہ عرب امارات کے اس دعوے کو مکمل طور پر مسترد کر دیا کہ ایران نے اس ریاست پر میزائل حملہ کیا ہے، اور اس الزام کو اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کے خلاف اور خطے کے ممالک کے درمیان اعتماد بڑھانے کی جاری کوششوں میں خلل ڈالنے کا موجب قرار دیا۔
-
ایران کا قطر سے چار ایرانی پائلٹوں کی صورتحال واضح کرنے کا مطالبہ
ایران نے قطر سے چار ایرانی پائلٹوں کی صورتحال واضح کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی گمشدگی کا معاملہ جنگ کے ابتدائی دنوں ہی سے سفارتی سطح پر اٹھایا جا رہا ہے۔
-
بقائی کا امریکہ پر طنز: جھوٹ پر یقین نے واشنگٹن کو حقیقت سے دور کر دیا
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکہ کی ایران اور خطے سے متعلق پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کی خارجہ پالیسی جھوٹ پر حد سے زیادہ انحصار کا شکار ہوچکی ہے، جس کے باعث امریکی حکمران حقیقت اور جھوٹ میں تمیز کرنے کی صلاحیت بھی کھو بیٹھے ہیں۔
-
آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی
ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت کی موجودہ صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، جبکہ ایران اور عمان کے درمیان اس اہم آبی گزرگاہ میں محفوظ جہاز رانی کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں۔
-
بقائی: یورپ انسانی حقوق کی بات کرتا ہے مگر ایران کے خلاف حملوں کی مذمت نہیں کرتا
ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے یورپی یونین پر دوہرے معیار اپنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ انسانی حقوق کے تحفظ کی بات تو کرتا ہے، لیکن ایران کے خلاف ہونے والے حملوں اور ان کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی مذمت سے گریز کرتا ہے۔
-
کوہ کلنگ پر امریکہ کی غیر معمولی توجہ صرف بہانہ تراشی ہے
ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایران کی جوہری تنصیبات کے خلاف امریکی دھمکیوں اور حملوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سےکلنگ پہاڑ پر غیر معمولی توجہ کسی حقیقت پر مبنی نہیں بلکہ صرف تباہی کے لیے بہانہ تراشی ہے۔
-
ایرانی قوم اپنے وحشی دشمنوں کو سخت پچھتاوا دلانے کے لیے پُرعزم ہے
ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں کے بعد ایرانی عوام پہلے سے زیادہ متحد اور پُرعزم ہو گئے ہیں۔
-
بقائی: اہواز کے اسپتال کے قریب امریکی حملہ بزدلانہ جنگی جرم ہے
ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اہواز میں واقع شہید بقائی اسپتال کے قریب امریکی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک "بزدلانہ جنگی جرم" قرار دیا ہے۔
-
امریکی اڈوں پر ایران کے حملے حقِ دفاع ہیں:ایرانی وزارت خارجہ
ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکی فوجی اڈوں اور اثاثوں پر ایران کے حملے بین الاقوامی قانون کے تحت حقِ دفاع کے استعمال کے زمرے میں آتے ہیں۔