2 مئی 2026 - 23:12
ایران کے محاصرے میں ہم قزاقوں کی طرح کام کرتے ہیں، ٹرمپ + ویڈیو

دہشت گرد امریکی صدر نے کل اعتراف کیا کہ امریکی بحریہ ایران کی بندرگاہوں کے خلاف واشنگٹن کی نام نہاد بحری ناکہ بندی کے نفاذ میں "قزاقوں کی طرح" برتاؤ کرتی ہے۔ / انتہائی حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ٹرمپ کے سننے والے اس کی ہرزہ سرائیاں سن کر اسے تالیاں بجا کر اس کو داد دیتے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی ریاست حقیقتاً اخلاقی زوال نیز عقلی زوال کا شکار ہوچکی ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ ٹرمپ نے جمعہ کی رات اپنے بیانات میں ایران سے منسلک ایک جہاز کے خلاف دہشت گرد فورسز کے چند روز قبل کی کارروائی کے بارے میں کہا: "ہم نے جہاز پر قبضہ کر لیا، ہم نے سامان پر قبضہ کر لیا، ہم نے تیل پر قبضہ کر لیا۔ یہ ایک بہت منافع بخش کاروبار ہے۔ ہم قزاقوں کی طرح ہیں۔ کسی حد تک قزاقوں سے ملتے جلتے ہیں، لیکن ہم کھیل نہیں رہے ہیں۔"

گویا جواباز امریکی صدر کے خیال میں بحری قزاق کھیل کھیل کر چوری کرتے ہیں، اور امریکہ کے سرکاری قزاق کھیل نہیں کھیلتے بلکہ بڑی سنجیدگی سے ڈاکہ زنی کرتے ہیں۔

انتہائی حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ٹرمپ کے سننے والے اس کی ہرزہ سرائیاں سن کر اسے تالیاں بجا کر اس کو داد دیتے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی ریاست حقیقتاً اخلاقی زوال نیز عقلی زوال کا شکار ہوچکی ہے۔

اس سے قبل، اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی، نے امریکی عدلیہ کے حکام کے اس اعترف پر - کہ ایران کا تیل لے جانے والے جہازوں کو روکنے اور ان کا سامان ضبط کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے،ـ ردعمل دیتے ہوئے کہا: "یہ بین الاقوامی پانیوں میں ڈکیتی اور مسلح لوٹ مار کو باضابطہ طور پر قانونی حیثیت دینے کے سوا کچھ نہیں ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ امریکہ نے دنیا کو سمندروں پر قزاقوں کے تسلط کے دور میں لوٹا دیا ہے؛ بس فرق اتنا ہی ہے کہ اب وہ سرکاری حکم کے ساتھ سرکاری جھنڈے کے نیچے کارروائی کرتے ہیں اور اپنی لوٹ مار کو "قانون کا نفاذ" کہتے ہیں۔"

انھوں نے مزید کہا: "امریکہ کو اس انتہائی بےشرمانہ رویئے اور واضح قانون شکنی کے رویے پر مکمل طور پر جوابدہ ہونا چاہئے، یہ رویہ بین الاقوامی قانون اور آزاد تجارت پر ایک بے مثال اور کاری ضرب سمجھا جاتا ہے اور بحری سلامتی کی بنیادی اصولوں کی شدید پامالی کے زمرے میں آتا ہے۔"

بین الاقوامی قانون کے بہت سے ماہرین جاری جنگ کے دوران ایران کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کی دھمکیوں اور اقدامات کو جنگی جرائم اور بین الاقوامی قوانین کی واضح خلاف ورزی کی مثال سمجھتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha