اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، جاپان میں تعینات ایرانی سفیر پیمان سعادت نے 6 اگست کو ہیروشیما میں منعقدہ تقریبِ یادبودِ امن میں شرکت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کی مذمت کی اور کہا کہ ہیروشیما جیسے سانحے کی بازگشت آج بھی سنائی دے رہی ہے۔
انہوں نے ہیروشیما امن یادگار میوزیم کا دورہ کرنے کے بعد کہا کہ وہاں بچوں کی تصاویر دیکھ کر وہ گہرے رنج و غم میں مبتلا ہو گئے۔
ایرانی سفیر نے ہیروشیما میں جان کی بازی ہارنے والے بچوں اور 2026 میں ایران میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تصاویر دکھاتے ہوئے کہا کہ "1945 میں ہیروشیما میں پیش آنے والا سانحہ اور 2026 میں ایران میں رونما ہونے والا المیہ ایک جیسے ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ ہیروشیما اور اس کے امن یادگار میوزیم سے ملنے والا "انسانی درد کا پیغام" پوری دنیا تک پہنچنا چاہیے۔
ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں عالمی برادری کے خدشات سے متعلق سوال پر پیمان سعادت نے ایران کے دیرینہ مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام صرف پرامن مقاصد کے لیے ہے۔
آپ کا تبصرہ