6 اگست 2026 - 18:37
مآخذ: ابنا
ایرانی فوج مکمل طور پر تیار ہے

ایران کی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی‌نیا نے کہا ہے کہ ایرانی فوج مکمل دفاعی اور عملیاتی تیاری کی حالت میں ہے اور بدلتے ہوئے علاقائی حالات کے پیش نظر اپنی عسکری صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،ایران کی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی‌نیا نے کہا ہے کہ ایرانی فوج مکمل دفاعی اور عملیاتی تیاری کی حالت میں ہے اور بدلتے ہوئے علاقائی حالات کے پیش نظر اپنی عسکری صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے۔

ان کے مطابق، فوج کی تیاری صرف نئے ہتھیار حاصل کرنے تک محدود نہیں بلکہ موجودہ دفاعی نظاموں کی مرمت، جدید خطوط پر اپ گریڈیشن، نئے آلات کی شمولیت، مقامی دفاعی صلاحیتوں کے فروغ اور اہلکاروں کی پیشہ ورانہ تربیت پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ فضائی دفاع ایران کی دفاعی حکمت عملی کا ایک اہم ستون ہے، اسی لیے اس شعبے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ ملک کی فضائی حدود اور اہم تنصیبات کا مؤثر تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ فوج اور ملکی دفاعی صنعت کے باہمی تعاون سے کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد بیرونی انحصار کم کرنا اور آپریشنل ضروریات کے مطابق فوری ردعمل کی صلاحیت کو بہتر بنانا ہے۔

بریگیڈیئر جنرل اکرمی‌نیا نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کسی بھی فوج کی اصل طاقت صرف اس کے ہتھیار نہیں بلکہ اس کے اہلکاروں کا حوصلہ، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ عزم ہوتا ہے۔ ان کے بقول، ایرانی فوج کے اہلکار اعلیٰ جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دینے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہیکہ گزشتہ تنازعات کے تجربات کی روشنی میں ایرانی فوج اپنی دفاعی تیاری کو مسلسل بہتر بنا رہی ہے اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha