اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان پاکستانی ثالث کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، تاہم واشنگٹن کے بار بار بدلتے مؤقف کی وجہ سے مذاکرات میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ مذاکرات میں سب سے اہم مسئلہ یہ ہے کہ امریکہ ایران کے حقوق کو تسلیم کرے، جن میں این پی ٹی معاہدے کے تحت پرامن جوہری افزودگی کا حق بھی شامل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ ایران کے منجمد اثاثوں کے بارے میں بات تو کرتا ہے لیکن اس معاملے میں کوئی رعایت دینے کے لیے تیار نہیں۔
ترجمان وزارتِ خارجہ نے امریکہ پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ امریکی حملے ایران کے جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور ایران ہر حملے کا مکمل طاقت سے جواب دے گا۔
آپ کا تبصرہ