اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، الحشد الشعبی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قانونی اور تفتیشی مراحل مکمل ہونے کے بعد داعش کے ایک رکن کے خلاف عمر قید کا حکم جاری کیا گیا۔
عراقی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق، تحقیقات کے دوران یہ ثابت ہوا کہ مجرم داعش کے فلوجہ ونگ سے وابستہ تھا اور دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث رہا۔ شواہد اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد عدالت نے اس کے خلاف عمر قید کی سزا سنائی۔
الحشد الشعبی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کا محکمہ سکیورٹی اور نظم و ضبط دہشت گرد تنظیم داعش کے عناصر اور خفیہ سیلز کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے، انہیں گرفتار کرنے اور قانون کے کٹہرے میں لا کر انصاف کے تقاضوں کے مطابق سزا دلانے کے عزم پر قائم ہے۔
آپ کا تبصرہ