19 مئی 2026 - 13:09
ٹرمپ اپنی دھمکی سے پھر بھی پسپا ہوگیا: سبب، عربوں کا مشورہ یا جنرل عبداللہی کی دھمکی؟

ٹرمپ نے ایران پر جنگ مسلط کرکے امریکہ کو جس دلدل میں پھنسا دیا ہے، اب وہ [دلدل] ایک ایسے شیطانی چکر میں تبدیل ہو گئی ہے جو اس کے متضاد باتوں سے آشکار ہو رہی ہے۔ لگتا ہے کہ میدانی حقائق اور ایران کا اپنے حقوق پر اصرار نے، امریکی صدر کو ایکولالیا (Echolalia = جملے دہرانے) کے سنڈروم میں مبتلا کر دیا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ امریکی صدر چند عرب ممالک کے رہنماؤں کی درخواست کے بہانے ایران پر حملہ کرنے کی اپنی دھمکی سے ایک بار پھر پشپا ہو گیا۔

ٹرمپ نے اس سے قبل 'پروجیکٹ فریڈم' کاروائی کو پاکستان کی درخواست کا حوالہ دیتے ہوئے معطل کر دیا تھا، جبکہ ناظرین نے پاکستان کی طرف سے اس طرح کی کسی درخواست کی تصدیق نہیں کی تھی۔

پچھلے چند ہفتوں کے دوران کئی بار جنگ کی دھمکیاں دے سے مذاکرات کی طرف لوٹ آیا ہے، جس سے دنیا کی تاریخ میں سیاسی موقف میں تیزی سے تبدیلی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

دوسری جانب، ماہرین کہتے ہیں کہ کچھ اور وجوہات بھی ٹرمپ کے موقف میں تبدیلیاں لانے میں مؤثر ہیں: ایران کی فوجی طاقت سے لے کر عوام اور عہدیداروں کے استقامت تک۔

بنیادی طور پر ٹرمپ کو 40 روزہ جنگ میں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی تھی کہ اب وہ کسی اور جنگ سے اپنے لئے فائدہ حاصل کرنا چاہے۔ چنانچہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ جنگ کا آپشن اس نے آزما لیا تھا اور ناکام ہو گیا تھا لہٰذا ممکن ہے کہ اگلی جنگ سے اس کی پسپائی کی وجہ یہی ہو۔

بہر حال تزویراتی امور کے ماہرین کی رائے یہ ہے کہ ٹرمپ کی پسپائی کا اصل سبب ایران کی طاقت و استقامت اور امریکی فوج کو پہنچنے والے نقصانات ہیں جو اگلی جنگ میں کئی گنا بڑھ سکتے ہیں۔

ذیل کے بیان نے ٹرمپ کی پسپائی میں ناقابل انکار کردار ادا کیا:

دشمن دوبارہ غلطی کرے تو جواب جنگ رمضان سے شدید تر ہوگا، میجر جنرل عبداللہی

مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈیوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل عبداللہی نے ـ ٹرمپ کی جانب سے حملے کی دھمکی کے جواب میں ـ لکھا: اگر دشمنوں سے دوبارہ کوئی غلطی سرزد ہوئی تو ہم اس سے جنگ رمضان کی مسلط کردہ جنگ سے کہیں زیادہ طاقت اور شدت کے ساتھ، نمٹیں گے اور پوری طاقت سے ایرانی قوم کے حقوق کا دفاع کریں گے اور ہر حملہ آور کا ہاتھ کاٹ کرکے رکھ دیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 ٹرمپ اپنی دھمکی سے پھر بھی پسپا ہوگیا: سبب، عربوں کا مشورہ یا جنرل عبداللہی کی دھمکی؟

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha