23 مئی 2026 - 19:17
شکست سے بچنے کے لئے، ریپبلکن ارکان ایوان نمائندگان سے بھاگ گئے!

امریکی سینٹ میں "ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے کی قرارداد کی منظوری" کے بعد، طے یہ تھا کہ اس قرارداد کو کانگریس کے دوسرے حصے یعنی "ایوان نمائندگان" میں بھی رائے شماری کے لئے پیش کیا جائے؛ لیکن اس ایوان کے ریپبلکن ارکان کورم پورا نہ ہونے کی غرض سے بھاگ گئے اور رائے شماری نہیں ہوئی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ امریکی سینٹ میں "ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے کی قرارداد" کچھ دن قبل منظور ہوئی تھی، اور طے یہ تھا کہ اس قرارداد کو کانگریس کے دوسرے حصے "ایوان نمائندگان" میں بھی رائے شماری کے لئے پیش کیا جائے؛ لیکن اس ایوان کے ریپبلکن ارکان کورم پورا نہ ہونے کی غرض سے بھاگ گئے اور رائے شماری نہیں ہوئی۔

ٹرمپ کے جنگی اختیارات پر ریپبلکن جماعت میں دراڑ پڑنے اور کچھ ارکان کے ٹرمپ کی مخالفین کی صف میں کھڑنے ہونے کی بنا پر، کچھ ریپبلکنز اس منصوبے کی منظوری کے لئے ڈیموکریٹ ارکان سے جا ملے ہیں، چنانچہ اس جماعت کے ارکان نے چھٹیوں کا بہانہ کرکے کورم پورا نہ ہونے دیا۔

ڈیموکریٹ رکن "جونی اولشیوسکی" (Johnny Olszewski) نے کہا: "ریپبلکنز کا ووٹ نہیں ہے، چنانچہ انہوں نے سوٹ کیسیں اٹھا کر بھاگنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے چھٹیوں کے لئے کانگریس کی چھٹی کر دی۔ جبکہ اسی اثناء میں امریکی عوام دسوں ارب ڈالر نقصان اٹھا رہے ہیں۔ ہم اپنے فوجیوں کو کھو رہے ہیں اور پٹرول پمپوں میں  روندے جاتے ہیں۔

کچھ ڈیموکریٹ ارکان نے ریپبلکنز کے فرار پر سخت رد عمل دکھایا اور ان کو عوامی مفادات ٹرمپ کی مرضی پر قربان کرنے کا الزام لگایا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha