11 جون 2026 - 22:29
امریکہ اگر غلطی کرے تو جنگ کی آگ خطے سے باہر پھیل جائے گی،، جنرل عبداللہی

مرکزی خاتم الانبیا(ص) ہیڈکوارٹر نے زور دے کر کہا ہے کہ اگر امریکہ ایک بار پھر ایران پر حملہ کرے تو جنگ کی آگ کا دائرہ مشرق وسطیٰ سے بہت آگے پھیل جائے گا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ میجر جنرل عبداللٰہی فرماندہ قرارگاہ خاتم الانبیا(ص) نے زور دے کر کہا: اگر امریکہ ایک بار پھر ایران پر جارحیت کرے تو جنگ کی آگ کا دائرہ خطے سے بہت تک پھیل جائے گی۔

انھوں نے مزید کہا: امریکہ ایک طرف معاہدے اور مذاکرات کی بات کرتا ہے اور دوسری طرف شر انگیزی کرتا ہے اور امریکہ کے رویئے اور قول و فعل میں یہ واضح تضاد علاقے میں عدم تحفظ کی اصل وجہ ہے اور اسی وجہ سے اس نے بین الاقوامی تجارت اور معیشت اور ممالک کی سلامتی، خاص طور پر آبنائے ہرمز کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

میجر جنرل عبداللہی نے کہا: امریکہ کے سرغنے ایران کی باوقار اور بہادر قوم اور اس کی طاقتور مسلح افواج کو صحیح طریقے سے نہ پہنچاننے کی وجہ سے ایک باطل "دورِ و تسلسل (Vicious circle)" میں الجھے ہوئے ہیں اور امریکی صدر اور دیگر حکام کے بار بار جھوٹے اعلانات، دعوے اور نعرے اس حقیقت کا عملی ثبوت ہے۔

انھوں نے مزید کہا: وہ تشہیری اور ابلاغی جنگ سے کبھی بھی اسلامی ایران کے ساتھ جنگ میں اپنی ذلت اور پے در پے شکستوں کا ازالہ نہیں کر سکتے اور نہ ہی اپنی جنگ پرستانہ پالیسیوں اور رویوں کو چھپا سکتے ہیں۔

مرکزی خاتم الانبیاء(ص) کے کمانڈر نے زور دے کر کہا: ہم خبردار کرتے ہیں کہ اگر امریکہ ایک بار پھر سرزمین ایران پر حملے کرنا چاہے گا تو اسے پہلے سے زیادہ شدید جواب ملے گا اور جنگ کی آگ علاقے میں بدامنی پھیلانے کے ساتھ ساتھ، بہت وسیع سطحوں پر پھیل جائے گی۔

میجر جنرل عبداللٰہی نے کہا: ایران کے تیل کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف امریکہ کی حالیہ دھمکیوں کے پیش نظر، اعلان کیا جاتا ہے کہ یا تو تیل اور گیس کی برآمد سب کے لئے ہوگی، یا کسی کے لئے بھی ممکن نہیں ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha