11 جون 2026 - 06:55
ٹرمپ کی ٹرمپیات کا ایرانی جواب؛ ہم حملوں کا جواب حملوں سے دیتے ہیں، بلیک میل نہیں ہوتے

امریکی پیڈوفائل امریکی صدر نے کہا ہے کہ اس نے ایران کو اپنے پیش کردہ مسودے پر دستخطوں پر مجبور کرنے کی  غرض سے ایران پر حملے کئے ہیں اور اگر دستخط نہ کریں تو کل دوبارہ حملے کرے گا، جس پر ایران عہدیداروں نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ہم حملوں سے مرعوب ہوکر بلیک میل نہیں ہوتے اور تیرے سامنے سر نہیں جھکاتے بلکہ شدید ترین  عسکری کاروائیوں سے تیرےحملوں کا جواب دیتے ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، ایک سینئر ایرانی عہدیدار نے ٹرمپ کے دوبارہ حملے کی دھمکی کے جواب میں، کہا: ٹرمپ کہتا ہے کہ ایران کے خلاف آج کے امریکی حملے بند ہوئے ہیں لیکن اگر ایران اس کی مرضی کے معاہدے پر دستخط نہ کرے تو وہ کل دوبارہ ایران پر حملہ کرے گا، لیکن شاید وہ سمجھنا نہیں چاہتا ہے کہ "ایران فوجی جارحیت کا جواب فوجی کاروائی کرکے دیتا ہے اور کسی صورت میں بھی امریکی دھونس دھمکی اور بے تحاشا حماقتوں پر بلیک میل نہیں ہوتا اور ٹرمپ کو بھتہ نہیں دیتا۔

انھوں نے کہا: قاعدہ یہ ہے کہ کسی بھی امریکی جارحیت کا جواب فوجی کاروائی سے دیا جاتا نہ کہ ہم انہیں سیاسی بھتہ دے دیں۔ جس دن بھی وہ جارحیت کرے گا ایران کا جواب بھی وصول کرے گا، اور یہ وہ حقیقت ہے جس کو ہم نے ماضی میں ثابت کرکے دکھایا ہے اور مستقبل میں بھی ثابت کرتے رہیں گے؛ کل ہو یا اگلے دنوں۔ قاعدہ: اینٹ کا جواب پتھر سے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha