20 مئی 2026 - 11:22
امریکہ امارات سے: ایرانی جزائر پر قبضہ کرو!! + نکتہ

ٹیلی گراف میگزین نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ـ خود ایرانی جزائر پر حملہ کرنے سے عاجز آنے کے بعد اب ـ ابوظہبی پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ وہ ایران پر حملہ کرکے ایرانی جزیرے "لاوان" پر قبضہ کرے!

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ ٹیلی گراف میگزین نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ـ خود ایرانی جزائر پر حملہ کرنے سے عاجز آنے کے بعد اب ـ ابوظہبی پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ وہ ایران پر حملہ کرکے ایرانی جزیرے "لاوان" پر قبضہ کرے!

ٹیلی گراف میگزین کا دعویٰ:

ٹرمپ انتظامیہ امارات کو جنگ میں زیادہ فعال کردار ادا کرنے اور لاوان جزیرے پر قبضہ کرنے پراکسا رہی ہے!

- ٹرمپ کے مشیران کی تجویز ہے کہ "امریکی زمینی فوج کے بجائے، امارات کی زمینی فوج" اس جزیرے پر قبضہ کرے!

- کہا جاتا ہے کہ 'بن زائد' نے جنگ کے آغاز پر سعودیوں اور قطریوں کو ساتھ ملا کر ایران پر 'جوابی حملہ' کرنے کی تجویز دی تھی، لیکن ناکام رہا تھا!

نکتہ:

آپ خود اندازہ لگائیں کہ امریکہ اور اسرائیل نمبر 1 جو ایران کے کسی ایک جزیرے پر بھی قبضہ کرنے میں ناکام رہے ہیں، اب اسرائیل نمبر 2 (امارات) کو اکسا رہے ہیں کہ ایرانی سرزمین کے کسی حصے پر قبضہ کرے، تو کیا امارات اپنی کرائے کی فوج کے ذریعے یہ حماقت کرے گا اور اپنے وجود کو حتمی خطرے میں ڈالے گا یا ہوش کے ناخن لے گا اور خلیج فارس کی دوسری ریاستوں کی طرح اپنی اوقات کو سمجھ لے گا؟

امریکہ امارات سے: ایرانی جزائر پر قبضہ کرو!! + نکتہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha