21 اگست 2025 - 23:25
ڈونلڈ ٹرمپ روس - یوکرین امن مذاکرات سے پیچھے ہٹ گئے!

اخبار گارڈین نے جمعرات کو بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ فی الحال روس اور یوکرین کی جنگ ختم کرنے کے لئے مجوزہ امن مذاکرات میں براہ راست مداخلت نہیں کریں گے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || امریکی اہلکاروں نے ـ جن کے نام نہیں بتائے گئے ہیں ـ گارڈین کو بتایا کہ ٹرمپ اب ترجیح دیتے ہیں کہ پہلے روسی صدر ولادیمیر پوتن اور ان کے یوکرینی ہم منصب ولودیمیر زیلنسکی دوطرفہ ملاقات کریں۔ ٹرمپ نے یہ بات اپنے مشیروں کو بتائی۔

ٹرمپ نے بدھ کو WABC نیٹ ورک کے ریڈیو میزبان "مارک لیون" (Mark Levin) کے ساتھ فون پر بات چیت میں کہا کہ وہ پوتن اور زیلنسکی کی ملاقات کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔

یہ فیصلہ ٹرمپ کے پچھلے نقطہ نظر میں تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے۔ پچھلے سال انتخابی مہم کے دوران انھوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ اس جنگ کو 24 گھنٹوں میں ختم کر سکتے ہیں! لیکن حال ہی میں انھوں نے اعتراف کیا کہ اس تنازعے کو ختم کرنا ان کے خیال سے کہیں زیادہ پیچیدہ تھا۔

یہ خیال بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شاید ٹرمپ نے اپنی خفیہ ملاقات میں روسی صدر کے ساتھ کچھ وعدے کئے ہیں یا پھر پوتن کی طرف سے کچھ نئے سندیسے ملے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں پیچھے ہٹنا پڑا ہے!

ادھر گارڈین نے مزید لکھا: "امن مذاکرات میں براہ راست مداخلت نہ کرنے کے ٹرمپ کے فیصلے سے اس بحران کی پیچیدگیوں کا پتہ چلتا ہے۔ اگرچہ وہ امید کرتے ہیں کہ پوتن اور زیلنسکی کی دو طرفہ ملاقات سے مسئلے میں پیشرفت ہوگی، لیکن سلامتی کی ضمانتوں پر اختلاف اور پوتن کی براہ راست ملاقات سے گریز جیسی رکاوٹیں اب بھی موجود ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha