12 ستمبر 2026 - 19:52
 عراقچی کی عمانی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو، خلیج اور آبنائے ہرمز پر تبادلہ خیال

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی تازہ صورتحال سمیت اہم مشترکہ معاملات پر گفتگو اور مشاورت کی۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے عمانی ہم منصب سید بدر البوسعیدی سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے تازہ علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں ممالک کے درمیان یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب ایران اور خلیجی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس 23 شہریور کو عمان میں ہونے والا ہے۔ اجلاس میں ایران، عراق اور خلیج فارس کے دیگر ساحلی ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق اجلاس میں علاقائی امور کے علاوہ آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کے لیے محفوظ راستوں سے متعلق ایران اور عمان کے مذاکرات کے نتائج پر بھی غور کیا جائے گا۔

بقائی نے کہا کہ ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راستوں کے حوالے سے مفاہمت ہوئی ہے۔ ایران آبنائے ہرمز میں بحری جہاز رانی کے تحفظ کے لیے کوششوں کو اپنی ذمہ داری سمجھتا ہے، تاہم ان کے بقول امریکی جارحانہ اقدامات، غیرقانونی مداخلت، بحری ناکہ بندی اور اقتصادی جنگ جاری رہنے تک جہاز رانی کی مکمل سلامتی کی ضمانت دینا ممکن نہیں۔
 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha