2 جون 2026 - 15:35
ایران کا شمالی مقبوضہ فلسطین کے باشندوں کو انتباہ: جان پیاری ہے تو علاقہ خالی کرو! / صہیونیوں کی پسپائی

مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹرز نے خبردار کیا: صہیونی ریاست کی طرف سے جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزیوں کے پیش نظر، اگر ضاحیہ اور بیروت پر بمباری کی دھمکی پر عمل درآمد ہوتا ہے تو مقبوضہ سرزمینوں کے شمالی حصوں اور فوجی بستیوں کے باشندوں کو خبردار کرتے ہیں کہ اگر جان پیاری ہے اور نقصان سے بچنا چاہتے ہیں تو علاقہ چھوڑ کر چلے جائیں۔/ ٹرمپ نے ایران کی دھمکی کے بعد اعلان کیا کہ اس نے نیتن یاہو سے رابطہ کیا ہے اور جنوبی بیروت کی طرف اسرائیلی پیشقدمی بند ہوگئی جس سے معلوم ہوتا ہے کہ لبنان پر جارحیت کے پیچھے بھی یہی پیڈوفائل طفل خوار درندہ کردار ادا کر رہا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹرز نے ایک اعلامئے میں کہا:

نیتن یاہو نے خطے میں اپنی شرانگیزیوں کے امتداد میں، ضاحیہ اور بیروت پر بمباری کی دھمکی دی ہے اور وہاں کے باشندوں کو علاقہ خالی کرنے کا انتباہ دیا ہے۔

مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹرز نے متنبہ کیا: غاصب ریاست کی طرف سے جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزیوں کے پیش نظر، اگر اس دھمکی پر عمل درآمد ہوتا ہے تو مقبوضہ سرزمینوں کے شمالی حصوں اور فوجی بستیوں کے باشندوں کو خبردر کرتے ہیں کہ اگر وہ انہیں اپنی جانیں پیاری ہیں اور نقصان اٹھانا نہیں چاہتے تو علاقہ چھوڑ چلے جائیں۔

واضح رہے کہ صہیونی ریاست ـ ایران کی دھمکی کے بعد ـ اپنے اعلان سے پسپا ہو گئے ہیں۔ ٹرمپ نے ایران کی دھمکی کے بعد اعلان کیا کہ اس نے نیتن یاہو سے رابطہ کیا ہے اور جنوبی بیروت کی طرف اسرائیلی پیشقدمی بند ہوگئی جس سے معلوم ہوتا ہے کہ لبنان پر جارحیت کے پیچھے بھی یہی پیڈوفائل طفل خوار درندہ کردار ادا کر رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha