7 جنوری 2026 - 18:47
دمشق میں اسرائیلی دفتر کے قیام پر الجولانی کی رضامندی

صہیونی ذرائع کے مطابق 'ابو محمد الجولانی' نے دمشق میں اسرائیل کے رابطہ دفتر کے قیام پر رضامندی کی ظاہر کی ہے جسے غیر معمولی اقدام قرار دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ غبرانی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ شام پر مسلط باغی گروپوں کے سربراہ اس ملک کے خود ساختہ عبوری صدر ابو محمد الجولانی نے دمشق میں اسرائیل کے رابطہ دفتر کے قیام پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

ان ذرائع کے مطابق، دمشق نے امریکی حمایت اور اسرائیلی ہم آہنگی سے چلنے والے ایک سیکیورٹی اقدام کو مثبت جواب دیا ہے؛ یہ اقدام مشترکہ سیکیورٹی اور فوجی تعاون کے طریقہ کار کے قیام پر مشتمل ہے اور اس کا مقصد "جنوبی شام میں استحکام کو مضبوط کرنا، غیر قانونی گروپوں سے نمٹنا اور شامی-امریکی تعلقات کو مضبوط کرنا" بتایا گیا ہے۔

نیوز ویب سائٹ i24NEWS نے الجولانی کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ شام کو ـ ایک بے مثال اقدام کرتے ہوئے، ـ دمشق اور تل ابیب کے درمیان عشروں سے منقطع تعلقات اور دشمنی کے بعد ـ دمشق میں اسرائیلی رابطہ دفتر کھولنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے!!! گوکہ اس دفتر کی سفارتی حیثیت نہیں ہوگی۔"

اس رپورٹ کے مطابق، اسرائیل نے واشنگٹن سے درخواست کی ہے کہ دمشق اور [کردوں کی] شامی جمہوری فورس (قسد) کے درمیان علیحدہ سیکیورٹی معاہدے کو مؤخر کر دیا جائے تاکہ شامی حکومت کے ساتھ براہ راست ہم آہنگی کا موقع مل سکے۔

یہ پیشرفت پیرس میں امریکی ثالثی کے تحت ایک میٹنگ کے بعد رونما ہوئی ہے جس کے دوران شامی اور اسرائیلی اہلکاروں نے ایک مشترکہ رابطہ میکانزم قائم کرنے پر اتفاق کیا؛ یہ میکانزم سیکیورٹی معلومات کے تبادلے، فوجی کشیدگی میں کمی، سفارتی تعامل اور حتیٰ کہ تجارتی مواقع کی جانچ پڑتال کے لئے ایک مستقل رابطہ یونٹ پر مشتمل ہے، جس پر امریکہ نگرانی کرے گا۔

دمشق اور تل ابیب کے درمیان تازہ مذاکرات کے دور میں قریقین کے اعلیٰ سیاسی اور سیکیورٹی اہلکاروں کی موجودگی اور امریکی ثالثی کے ساتھ، سیکیورٹی معلومات کے تبادلے اور فوجی کشیدگی میں کمی کے لئے مشترکہ میکانزم قائم کرنے پر ابتدائی اتفاق ہؤا۔

یہ مذاکرات پہلی بار غیر فوجی شعبوں ـ جیسے طبی، زراعت اور توانائی تک ـ پھیل گئے اور فریقین نے معاشی مواقع اور طویل مدتی تعاون کو ترجیح دینے پر زور دیا؛ اگرچہ باخبر ذرائع نے واضح کیا ہے کہ بہت سے مسائل ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں اور مزید مذاکرات کی ضرورت ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha