7 جنوری 2026 - 10:09
قدس کی آزادی کے لئے جنگ کے دعویدار کا اسرائیل کے ساتھ معاہدہ

دمشق پر حکمران، مسلح باغیوں کے رہنما، جو بشار الاسد حکومت کا تختہ الٹنے سے پہلے صہیونی کے خلاف جنگ اور قدس اور قبلۂ اول کی آزادی کے لئے لڑنے کے وعدے دیتے رہے تھے، ـ اقتدار میں آنے اور اسرائیل سے اپنے ملک کی دفاعی صلاحیت کا مکمل خاتمہ کروانے کے بعد، ـ صہیونیوں کے ساتھ معاہدہ کر گئے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسرائیلی ریاست کے حکام، امریکہ اور "ابو محمد الجولانی" کی حکومت نے آج منگل کو انٹیلی جنس تعاون کے ایک مشترکہ میکانزم کے قیام کے حوالے سے ایک معاہدہ کیا ہے۔

اسرائیلی نیوز چینل "i24" نے اطلاع دی ہے کہ یہ میکانزم امریکہ کی نگرانی میں ایک خصوصی کمیونیکیشن روم کے ذریعے کام کرے گا۔

اس اقدام کا مقصد معلومات کے تبادلے میں فوری اور مسلسل ہم آہنگی، فوجی کشیدگی کم کرنا اور فریقین کے درمیان غلط فہمیوں کا ازالہ کرنا ہے۔

ملاقات کے اختتام پر، اتفاق کیا گیا کہ اسرائیلی حکام اور "الجولانی" کی حکومت کے درمیان طب، توانائی اور زراعت کے شعبوں میں براہ راست مذاکرات شروع ہوں گے۔

اس ملاقات کی تفصیلات سے مطلع اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کے راستے کو آگے بڑھاتے ہوئے یہ سویلین تعاون کی سطح جانچنے کے لئے ایک ابتدائی قدم ہے۔

اسرائیلی ذرائع کے مطابق اسرائیل، شام اور امریکہ کے نمائندے باقاعدگی سے اس میکانزم کو مضبوط کریں گے اور ان میں سے کچھ سرگرمیاں عملی طور پر انجام دی جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق اس مشترکہ کمیونیکیشن روم کا مقام کسی تیسرے ملک میں ہو گا تاکہ مسلسل اور غیر جانبدارانہ سرگرمیوں کو ممکن بنایا جا سکے۔

یہ طریقہ کار تنازعات کے فوری حل، بحران کے انتظام اور فریقین کے درمیان سفارتی شراکت داری بڑھانے کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔

 اس دوران، امریکہ ایک مبصر اور ثالث کا کردار ادا کرے گا، اور زمینی مفاہمت پر عمل درآمد کی نگرانی کرے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha