صہیونیت کے جرائم
-
نیتن یاہو کی مقبولیت میں کمی؛ 58 فیصد افراد وزارتِ عظمیٰ جاری رکھنے کے مخالف
اسرائیلی ٹی وی چینل 12 کے ایک سروے کے مطابق، 58 فیصد شرکا بنیامین نیتن یاہو کے وزارتِ عظمیٰ کے عہدے پر برقرار رہنے کے مخالف ہیں، جبکہ 34 فیصد ان کی حمایت کرتے ہیں۔ سروے میں شامل افراد کی بڑی تعداد کا خیال ہے کہ نیتن یاہو کی حکومت 7 اکتوبر کے واقعات سے سامنے آنے والی خامیوں اور کمزوریوں کو دور کرنے میں ناکام رہی ہے۔
-
مغربی کنارے میں صیہونی فوج اور آبادکاروں کی 2040 خلاف ورزیاں؛ 3 فلسطینی شہید، 121 زخمی
فلسطین کے اطلاعاتی مرکز ’’معطی‘‘ کی رپورٹ کے مطابق، 2 سے 8 اکتوبر کے دوران صیہونی فوج اور یہودی آبادکاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف 2040 خلاف ورزیاں اور حملے کیے۔ ان واقعات میں 3 فلسطینی شہید اور 121 زخمی ہوئے، جبکہ 254 افراد کو گرفتار یا پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا۔
-
غزہ جنگ بندی کا ایک سال؛ 1471 فلسطینی شہید، معاہدے کی 5304 سے زائد خلاف ورزیاں
غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد کے ایک سال بعد، غزہ کی سرکاری اطلاعاتی دفتر نے بتایا ہے کہ صیہونی ریاست نے اس عرصے میں معاہدے کی 5304 سے زائد خلاف ورزیاں کیں، جن کے نتیجے میں 1471 فلسطینی شہید اور 5189 زخمی ہوئے۔ اس دوران امدادی سامان کی آمد میں رکاوٹیں ڈالی گئیں، ملبہ ہٹانے اور تعمیرِ نو کا کام متاثر ہوا اور غزہ کے بیشتر علاقے پر فوجی کنٹرول بڑھا دیا گیا۔
-
جنوب شام میں صیہونی ریاست کی جارحیت جاری، 453 زمینی کارروائیاں ریکارڈ
صیہونی فوج نے جنوبی شام میں اپنی زمینی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے دمشق کے مغربی مضافات میں ایک نئی کارروائی کی، جہاں تین فوجی گاڑیوں پر مشتمل گشت نے عرنہ اور دربل کے درمیان عارضی چیک پوسٹ قائم کی اور شہریوں کی تلاشی و شناخت کی جانچ کی۔
-
مفتی جعفری لبنان: لبنان کو قومی نجات کی صلاحیت رکھنے والی حکومت چاہیے، قومی خودکشی کی نہیں
مفتی جعفری لبنان شیخ احمد قبلان نے کہا ہے کہ لبنان کو ایسی حکومت کی ضرورت ہے جو ملک کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہو، نہ کہ اسے مزید تباہی کی طرف لے جائے۔ انہوں نے عرب اور اسلامی ممالک سے خطے میں بڑھتی کشیدگی کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ تعاون اور علاقائی سلامتی کے نظام کے قیام کا مطالبہ کیا۔
-
عراقچی: سینیٹرز بھی اسرائیل کو تباہ کن شکستوں کے دلدل سے نکالنے کا راستہ تلاش کر رہے ہیں
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو ایک جنگی مجرم ہے جس کے ہاتھ عربوں، امریکیوں اور ایرانیوں کے خون سے رنگے ہیں، جبکہ امریکی سینیٹرز بھی تباہ کن شکستوں کے دلدل سے نکلنے کا راستہ تلاش کر رہے ہیں۔
-
مذاکرے کے باوجود جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے جاری، متعدد علاقوں پر گولہ باری
اسرائیلی فوج نے فریم ورک معاہدے کے باوجود جنوبی لبنان کے متعدد علاقوں پر توپ خانے سے گولہ باری کی اور مختلف مقامات پر دھماکے کیے۔ ان حملوں میں جانی نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
-
تعز میں یمنی فوج کی پیش قدمی؛ سعودی عرب کے ہوائی اڈے حملوں کی زد میں
یمنی مسلح افواج کی تعز کے مختلف محاذوں پر پیش قدمی کے ساتھ شہر تعز میں سعودی عرب کے حمایت یافتہ عناصر کا گھیرا مزید تنگ ہوگیا ہے، جبکہ سعودی عرب کے مختلف ہوائی اڈوں، فوجی اڈوں اور اہم تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملے بھی کیے گئے ہیں۔
-
’’دائیں بازو کو ووٹ دیں‘‘؛ صیہونی ریاست کے مذہبی تعلیمی اداروں کے سربراہ بھی انتخابی مہم میں شامل
صیہونی ریاست کے زیر قبضہ علاقوں میں مذہبی تعلیم کے دو اہم نیٹ ورکس کے سربراہان نے کھل کر ’’دائیں بازو‘‘ کی انتخابی مہم میں شمولیت اختیار کرلی ہے، جس کا مقصد آئندہ انتخابات میں دائیں بازو کے دھڑے کی طاقت بڑھانا اور کنیسٹ میں 61 نشستیں حاصل کرنا ہے۔
-
زیاد النخالہ: طوفان الاقصیٰ اسرائیلی جارحیت کا فطری جواب تھا
فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکریٹری جنرل زیاد النخالہ نے طوفان الاقصیٰ آپریشن کو فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کا فطری جواب قرار دیا ہے۔
-
اسرائیلی جنرل کا مستقبل کے بارے میں انتباہ، بحران ایک دوسرے سے جڑ گئے
صیہونی فوج کے ریٹائرڈ جنرل اسحاق بریک نے اقتصادی، سماجی، سلامتی اور ادارہ جاتی بحرانوں کی نشاندہی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ان میں سے بعض بحران واپسی کی حد کے قریب پہنچ چکے ہیں اور اسرائیل کے مستقبل کو خطرات لاحق ہیں۔
-
اس وقت لبنان میں شیعہ اتحادکی اہم ضرورت ہے
لبنان کی اعلیٰ اسلامی شیعہ کونسل کے نائب صدر شیخ علی الخطیب نے موجودہ حساس حالات میں شیعہ اتحاد برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیعہ برادری کو ماضی کے اختلافات اور حساس معاملات دوبارہ اٹھا کر تقسیم کرنے کی کوششوں سے خبردار رہنا چاہیے۔
-
صومالی لینڈ کا اسرائیل سے فضائی دفاعی نظام اور ایف-16 طیاروں کی فراہمی کا مطالبہ
صومالی لینڈ کے حکام نے اسرائیل سے جدید فضائی دفاعی نظام، ایف-16 جنگی طیارے اور ڈرون فراہم کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ ان کے بقول صومالیہ میں ترکی کی بڑھتی ہوئی فوجی موجودگی کا مقابلہ کیا جا سکے۔
-
ہندوستان میں اسرائیل کا دبدبہ؟ اپنے ہی ملک میں ہندوستانیوں کی اسرائیلی کیفوں میں تذلیل
ہندوستان میں اسرائیلی کیفے میں ہندوستانیوں کا داخلہ ممنوع، ایک دہائی پرانا تنازع دوبارہ شدت اختیار کر گیا، ، جس نے ملک میں ایک نئی اور شدید بحث کو جنم دیا ہے۔
-
مغربی کنارہ صیہونی آبادکاری کی زد میں؛ فلسطین کو مکمل طور پر ہڑپ کرنے کا منصوبہ
حالیہ اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ صیہونی حکومت کی آبادکاری کی پالیسی صرف نئی رہائشی بستیوں کی تعمیر تک محدود نہیں بلکہ سڑکوں کے نظام میں تبدیلی، آبادکاروں کے لیے مخصوص راستوں کی تعمیر اور فلسطینیوں کی آمد و رفت پر پابندیوں کے ذریعے بھی آگے بڑھائی جا رہی ہے۔
-
ترک وزیر خارجہ اور صیہونی ریاست کے نمائندے میں شدید تلخ کلامی
صیہونی ریاست کے چینل 13 نے نیویارک میں غزہ امن کونسل کے بند کمرہ اجلاس کے دوران ترک وزیر خارجہ اور صیہونی ریاست کے نمائندے کے درمیان شدید تلخ کلامی کی خبر دی ہے۔
-
غزہ میں 17 روزہ ملبہ ہٹانے کے بعد 105 شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین
غزہ کے شہریوں نے 17 روز تک تلاش اور ملبہ ہٹانے کی کارروائی کے بعد الیرموک اسٹریٹ میں واقع التاج رہائشی عمارت کے ملبے سے نکالے گئے 105 شہداء کے جسد خاکی اور باقیات کی نماز جنازہ ادا کی اور انہیں سپرد خاک کیا۔
-
تسلیم ہونا صیہونی ریاست کے قوموں کو ذلیل کرنے کے حوصلے بڑھاتا ہے: شیخ علی خطیب
لبنانی شیعہ اسلامی کونسل کے نائب سربراہ شیخ علی خطیب نے کہا ہے کہ دشمن کے سامنے تسلیم ہونا صیہونی ریاست کو قوموں کو ذلیل کرنے اور فلسطین کے مسئلے کو ختم کرنے کی مزید ترغیب دیتا ہے، جبکہ فلسطین اسلام اور عربوں کا مسئلہ ہے۔
-
سردار قاآنی: حزب اللہ کے مجاہدین کی نئی نسل صیہونیوں پر حملہ کرے گی
سپاہ پاسداران کی قدس فورس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے مجاہدین کی نئی نسل صیہونیوں پر حملہ کرے گی۔
-
صیہونی حکومت کے مرکزی بینک کی وارننگ: نیتن یاہو کے بعد آنے والی حکومت کو جنگ کا بھاری بوجھ ورثے میں ملے گا
صیہونی حکومت کے مرکزی بینک نے خبردار کیا ہے کہ آنے والی حکومت کو ایسی معیشت ملے گی جو جنگ کے بھاری اخراجات، بڑھتے ہوئے سرکاری قرضے اور فوجی اخراجات میں اضافے کے دباؤ میں ہے۔
-
قطری وزیراعظم: نیتن یاہو جنگی مجرم ہے
قطری وزیراعظم نے کہا ہے کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ جنگی جرم ہے، جس کی ذمہ داری اسرائیلی وزیراعظم پر عائد ہوتی ہے اور وہ جنگی مجرم ہے۔
-
صیہونی حکومت اور امارات ایتھوپیا کی حمایت کی راہ پر؛ اریٹیریا کو سوڈان جیسی صورتحال سے دوچار کرنے کا خدشہ
بنیامین نیتن یاہو کے حالیہ دورۂ امارات اور ایتھوپیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے افریقہ کے سینگ اور بحیرہ احمر میں نئی علاقائی صف بندیوں کے امکانات کو نمایاں کر دیا ہے۔
-
فلائی دبئی کی مقبوضہ فلسطین کے لیے پروازیں معطل
فلائی دبئی نے ایک پرواز کے دوران پیش آنے والے مشکوک واقعے کی تحقیقات کے باعث مقبوضہ فلسطین کے لیے اور وہاں سے اپنی پروازیں عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
-
فلائی دبئی کے طیارے کے حادثے کے بعد صیہونی ریاست کا اماراتی پروازیں روکنے کا مطالبہ
فلائی دبئی کے ایک مسافر طیارے کو پیش آنے والے حالیہ واقعے کے بعد، جو مقبوضہ فلسطین کی جانب پرواز کر رہا تھا، صیہونی ریاست کے وزیر ٹرانسپورٹ نے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی تحقیقات مکمل ہونے تک اماراتی فضائی کمپنی کی پروازیں روک دی جائیں۔
-
نبیہ بری: اسرائیل لبنان میں جنگ بندی کی پاسداری نہیں کر رہا
لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے کہا ہے کہ لبنان میں جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ اسرائیل کی جانب سے جنگ کے خاتمے کے لیے کیے گئے معاہدوں کی پاسداری نہ کرنا ہے۔
-
مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے گھر مسمار، خاندان غاروں میں رہنے پر مجبور
صیہونی فورسز کی جانب سے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کے بعد بعض خاندان سر چھپانے کے لیے پہاڑیوں میں غار کھود کر انہیں رہائش گاہ میں تبدیل کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
-
انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن: صیہونی حکومت اور سعودی حکومت انتہا پسندی اور جرائم کی مثال ہیں
یمن کی انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد الفرح نے نیتن یاہو کے عرب ممالک کے ساتھ انتہا پسند گروہوں اور اتحادوں کے خلاف اتحاد کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی حکومت اور تکفیری سعودی حکومت خطے میں انتہا پسندی، دہشت گردی اور جرائم کا اصل سرچشمہ ہیں۔
-
نتن یاہو کے دورۂ امارات پر دفترِ وزیراعظم کا بیان جاری
صیہونی حکومت کے وزیراعظم کے دفتر نے بنیامین نتن یاہو کے متحدہ عرب امارات کے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دورے کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا اور علاقائی چیلنجز کا جائزہ لینا تھا۔ اس دورے میں موساد کے سربراہ نے بھی نتن یاہو کے ہمراہ شرکت کی۔
-
اسرائیلی انتہا پسند وزیر کی شہید یحییٰ السنوار کے جسد خاکی کی توہین
اسرائیل کے داخلی سلامتی کے وزیر نے کہا ہے کہ اگر وہ وزارت دفاع کا قلمدان سنبھالتے ہیں تو شہید حماس رہنما یحییٰ السنوار اور 7 اکتوبر کے حملوں میں ملوث افراد کے جسد خاکی کو جلا دیں گے۔
-
بحرین میں سید حسن نصراللہ کی دوسری برسی پر رات گئے عوام سڑکوں پر نکل آئے
بحرین میں شدید ریاستی دباؤ اور کڑی پابندیوں کے باوجود عوام نے سید حسن نصراللہ کی دوسری برسی پر رات گئے احتجاجی مظاہرہ کیا اور گرفتار علما سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے داخلی کریک ڈاؤن کے خلاف اپنا غصہ ظاہر کیا۔