30 اپریل 2025 - 14:23
سابق صدر شام بشار الاسد کے ماموں زاد بھائی نے خصوصی فوج قائم کر دی

شام کے سابق صدر ڈاکٹر بشار الاسد نے خصوصی فورس قائم کرکے اعلان کیا کہ دس لاکھ افراد ہر دم تیار ہیں۔ 

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، سابق شامی صدر بشار الاسد کے ماموں زاد بھائی نے اعلان کیا ہے کہ انھوں نے شام کے ساحلی علاقوں میں امن و امان کے قیام کی غرض سے خصوص فورس تشکیل دی ہے۔ 
رامی مخلوف نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کرکے اپنی فوج کے قیام کا اعلان کیا۔ 
انھوں نے کہا: اس فورس کی تشکیل کا مقصد کسی سے انتقام لینا نہیں بلکہ شام کے ساحلی علاقوں کے باشندوں کی حمایت اور ان کی سلامتی کا تحفظ ہے۔ 
مخلوف نے مزید کہا کہ انھوں نے حالیہ ہفتوں میں بریگیڈیئر سہیل الحسن کے تعاون سے بڑی تعداد میں اسپیشل فورسز کی نفری اکٹھی کر لی ہے۔ 
انھوں نے مزید بتایا: ہمارے پاس اس وقت 15 ڈویژن موجود ہیں جو ایک لاکھ 50 ہزار فوجیوں پر مشتمل ہیں، اور اسی تعداد میں ریزرو فورسز ہیں۔ 
انھوں نے کہا: ہم نے عوامی کمیٹیاں بھی تشکیل دی ہیں جن کی تعداد دس لاکھ تک پہنچتی ہے۔ 
ان کا کہنا تھا: ہم نئے نظام میں قتل عام کا نشانہ بنے ہیں اور ہمیں اپنا دفاع کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔ 
رامی مخلوف نے کہا: اگر بشار الاسد حق و حقیقت کے متوالوں کو اقتدار سے الگ نہ کرتے تو شام دہشت گردوں کے قبضے میں نہ چلا جاتا۔ 
مخلوف نے الجولانی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا: ملک کی حفاظت اور ساحلی علاقوں میں امن کے قیام کے لئے میرے ساتھ تعاون کرو!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha