8 جولائی 2025 - 15:59
امریکہ نے جبہۃ النصرہ (تحریر الشام) کو دہشت گردوں کی فہرست سے خارج کردیا!

شام پر قابض باغی گروپ جبہۃ النصرہ، جو اب تحریرالشام کہلاتا ہے، کو امریکہ نے اپنے ہاں کی دہشت گرد جماعتوں کی فہرست سے خارج کر دیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، بڑے شیطان نے الجولانی کی تحریر الشام تنظیم (سابق جبہۃ النصرہ) کو اپنی خودساختہ دہشت گرد جماعتوں کی فہرست سے خارج کر دیا ہے۔ جس کے مضمرات کو مختصر انداز سے ذیل کے چند نکات میں بیان کیا گیا ہے:

1. تحریر الشام کا نام دہشت گرد گروہوں کی فہرست سے ہٹانا، ایک ابلاغیاتی فریب ہے تاکہ اس گروہ کی موجودگی کو ایک نئے نام کے تحت طبعی حالت میں لایا جا سکے (= Normalization)۔ سلامتی کے تمام سمجھوتے اور ظاہری طور پر کشمکش ختم کرنے کے منصوبے اسی تناظر میں بنائے گئے ہیں۔ لیکن کیا اسلامی معاشرہ اس بات کو قبول کرے گا کہ ایک خونخوار پس منظر رکھنے والے گروہ پر اعتماد کیا جائے؟ کیا تحریر الشام (جبہۃ النصرہ) کے دہشت گردوں کے جرائم صرف نام بدلنے سے مٹ جائیں گے؟

2. الجولانی، تحریر الشام کے دہشت گرد لیڈر کی جانب سے نئی شامی حکومت کو دیے گئے مراعات، خاص طور پر صہیونی-یہودی ریاست کی سلامتی کو یقینی بنانا، ایک پس پردہ سودے بازی اور اپنے ہاتھ سے لوگوں کے گلے کاٹنے والے الجولانی کی حکومت کو تسلیم کرنے کا حصہ ہیں۔

3. اس منظر نامے میں، الجولانی کو شام کے مستقبل کے صدر کے طور پر متعارف کرایا جائے گا؛ بالکل اس خطے کے دوسرے آمروں کی طرح، جہاں اس کو لامحدود اختیارات اور حکومتی مدت میں توسیع کا موقع دیا جائے گا۔ یہ وہی منصوبہ ہے جو اس سے پہلے مصر میں نافذ کیا گیا تھا۔ اس استعماری ضابطے میں، وہ حکومتیں جو اسرائیل کے غاصب صہیونی ریاست کی سلامتی کو یقینی بنائیں گی، وہ مغرب کی نظر میں قابل قبول ہوں گی۔

4. آج کا شام، قبلۂ اول پر قابض غاصب یہودی ریاست کے لئے ایک بفر زون بننے کے خطرے سے دوچار ہے۔ امریکہ کی پابندیاں اٹھانے کے وعدے محض ایک دھوکہ ہیں۔ شامی عوام کو چوکنا رہنا چاہئے۔ تحریر الشام کے زیر اثر علاقوں میں استحکام کبھی بھی ان کے مفاد میں نہیں ہوگا، کیونکہ یہ علاقے صرف صہیونی ریاست کی سلامتی کے لئے ڈھال بنائے گئے ہیں۔ شامی عوام کو اپنا ملک دوسرا مصر نہیں بننے دینا چاہئے، جہاں عوامی مرضی کو استکباری سازشوں کی بھینٹ چڑھایا گیا۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ خیانت اور غداری کیا ہے؟ اس کا بہترین جواب الجولانی کی سوانح عمری اور ان لوگوں کی تاریخ پڑھنا ہے جنہوں نے اس کے ہاتھ پر بیعت کی؛ اور اس کے دمشق پر قابض ہونے پر اس کو مبارکباد کے پیغامات دیئے اور اپنے محلات میں اس کی میزبانی کی۔ تاریخ لکھے گی کہ الـ"جولانی" وہی شخص ہے جس نے ایک عشرے سے زیادہ عرصے تک اسلام کا نام استعمال کیا اور اسلام کے نام پر ہزاروں شامیوں کو گلے کاٹے اور ہزاروں مریدوں کو خودکش حملوں پر مجبور کیا اور اب بھیس بدل کر اسلام کے بدترین دشمنوں کا غلام بن گیا ہے، تاریخ اپنے اوراق پر لکھے گی کہ "جولانی" ہی وہ ہے جس نے "جولان" کو یہودیوں کے ہاتھ بیچ دیا۔

امریکہ نے تحریر الشام (جبہۃ النصرہ) کو دہشت گردوں کی فہرست سے خارج کردیا!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ و ترتیب: فرحت حسین مہدوی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha