بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق شام کے صوبہ سویدا خاص طور پر سویدا شہر اور اس کے مغربی مضافاتی علاقوں نے 14 سال سے زائد عرصے میں شام کی جنگ کے آغاز کے بعد بے گھر ہونے کی سب سے زیادہ بے مثال لہر دیکھی ہے۔ بے خانمانی کی یہ لہر الجولانی حکومت کے فوجی دستوں کے حملے کے بعد پیدا ہوئی۔ ایک حملہ جو مقامی دروز گروپوں اور خانہ بدوشوں (بدوؤں) کے درمیان تنازعے کو ختم کرنے کے بہانے کیا گیا تھا۔ جھڑپیں جو تین دن پہلے شروع ہوئی تھیں صہیونی ریاست الجولانی کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے باوجود، دروزوں کی حمایت میں میدان میں آئی اور جو خاک بسر ہوئے وہ شامی عوام تھے۔
رپورٹ کا خلاصہ:
1۔ شدید ترین بے گھری کا بحران:
- سویداء صوبہ گزشتہ 14 سالوں میں بدترین نقل مکانی کا شکار ہے۔
- حکومت جولانی کی فوجی کارروائیوں، اندرونی جھگڑوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور دوسری طرف سے صہیونیوں کی مداخلت نے صورتحال کو مزید خراب کر دیا۔
2۔ فوجی حملے اور بے خانمانی:
- جولانی حکومت کی فوجوں نے دروز مقامی گروپوں اور بدو قبائل کے درمیان جھگڑے کو ختم کرنے کے بہانے راکٹوں اور ڈرونز کا استعمال کیا اور گولہ باری کی۔
- ہزاروں افراد، خاص طور پر خواتین اور بچے، صَلخَد اور جولان کے پہاڑی علاقوں کی طرف فرار ہو گئے۔
3۔ دستاویزی جرائم:
- الجولانی حکومت سے وابستہ فوجوں نے لوٹ مار، عوامی و نجی املاک کی تباہی اور اجتماعی قتل عام کا ارتکاب کیا، جو ساحلی شام کے علاقوں میں الجولانی کے مظالم کی یاد دلاتا ہے۔
- ویڈیوز کے ذریعے ان مظالم کو کوریج دی گئی اور ویڈیوز نے عوامی غم و غصہ بڑھا دیا۔
4۔ خوفناک رات اور انسانی المیہ:
- سویداء کے لوگوں نے سات سال قبل کے داعش کے حملوں کی طرح، انتہائی خوفناک رات گذاری۔
- 80% باشندے شہر چھوڑ گئے، جبکہ بنیادی سہولیات (بجلی، ہسپتال، روٹی) مکمل طور پر معطل ہیں۔
5۔ انسانی بحران اور امدادی رکاوٹیں:
- راستے بند ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیاں ناممکن ہیں۔
- مقامی افراد نے ہی متاثرین کی مدد کی کوششیں کی ہیں۔
نتیجہ: سویداء میں انسانی المیہ جاری ہے، فوری امداد اور سیاسی حل کی ضرورت ہے اور جن لوگوں نے دہشت گردوں اور سستے ناموں وطن فروش عناصر کو "امن کے نام پر" شام پر مسلط کر دیا ہے، انہیں بھی احساس ہونا چاہئے کہ مقاومت کا خاتمہ کرانے اور شام کو نہتا کرنے میں ان کا کردار بھی ان کے لئے تاریخی شرمساری رقم کر رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ