14 دسمبر 2025 - 01:56
الجولانی فورسز امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا سبب

الجولانی حکومت کے اہلکار کا یہ اعلان ـ کہ حملہ کرنے والا اہلکار انتہاپسندانہ نظریات کا حامل تھا ـ اس لئے بہت عجیب ہے کہ اس حکومت کا پورا ڈھانچہ انتہاپسند تکفیری گروپ جبہۃ النصرہ اور القاعدہ کے دہشت گردوں پر مشتمل ہے، اور اب ان کے اندر ان سے بھی زیادہ انتہاپسند انسان ابھر آیا ہے جس نے امریکیوں پر حملہ کیا ہے؟ اور ہاں! کیا جس شخص نے امریکیوں پر حملہ کیا ہے کیا وہ مقاومتی فکر کا ترجمان نہیں تھا؟ کیا شام میں عملی مقاومت سر نہیں اٹھا رہی ہے؟

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || رویٹرز نیوز ایجنسی نے ہفتے کے روز رپورٹ دی کہ شام پر مسلط باغیوں کی سیکیورٹی فورسز امریکی فوجیوں پر اس ہلاکت خیز حملے میں ملوث تھیں، یہ حملہ شامی باغیوں کے برسراقتدار میں آنے کے بعد، "امریکی فوجی ہلاکتوں کی پہلی واردات" ہے۔

الجولانی فورسز امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا سبب

مختلف ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ الجولانی کی سیکیورٹی فورسز، جو باغی حکومت کے تحت کام کرتی ہیں اور امریکی فوجی گاہے بگاہے ان کے ساتھ مشترکہ گشت کا اہتمام کرتے ہیں، نے امریکی فوجیوں کے خلاف مہلک کارروائی کی ہے۔

باغی حکومت کا یہ اعتراف، کہ امریکیوں کو ان کے اپنے اہلکار نے ہلاک کر دیا، ایسے موقع پر سامنے آیا ہے کہ پینٹاگون نے اس سے پہلے امریکی فوجیوں پر حملے کا الزام داعش پر لگایا تھا۔

یاد رہے کہ امریکی فوجی تقریباً ایک دہائی سے داعش سے لڑنے کے بہانے شام میں تعینات ہیں اور اس عرصے میں شام کے بہت سے وسائل کو لوٹتے رہے ہیں۔

پینٹاگون کے سرکاری اعلان کے مطابق، شام میں امریکی فوجیوں پر آج ہونے والے حملے میں "دو امریکی فوجی اور ایک امریکی سویلین مترجم" ہلاک اور تین دیگر فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

تدمر شہر کے قریب ہونے والی اس کارروائی میں ہیئت تحریر الشام کی حکومت کے کم از کم دو سیکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔

شام پر مسلط باغی حکومت کے اندرونی امور کے محکمے نے اس بات کی تصدیق کی کہ حملہ آور سیکیورٹی فورسز کا رکن تھا اور عجیب تر یہ کہ اس نے مزید کہا کہ "امریکی فوجیوں پر حملہ کرنے والا اہلکار "انتہا پسندانہ نظریات" کا حامل تھا۔"

الجولانی حکومت کے اہلکار کا یہ اعلان ـ کہ حملہ کرنے والا اہلکار انتہاپسندانہ نظریات کا حامل تھا ـ اس لئے بہت عجیب ہے کہ اس حکومت کا پورا ڈھانچہ انتہاپسند تکفیری گروپ جبہۃ النصرہ اور القاعدہ کے دہشت گردوں پر مشتمل ہے، اور اب ان کے اندر ان سے بھی زیادہ انتہاپسند انسان ابھر آیا ہے جس نے امریکیوں پر حملہ کیا ہے؟ اور ہاں! کیا جس شخص نے امریکیوں پر حملہ کیا ہے کیا وہ مقاومتی فکر کا ترجمان نہیں تھا؟ کیا شام میں عملی مقاومت سر نہیں اٹھا رہی ہے؟

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha