اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق صہیونی
اخبار یدیعوت آحارونوت نے لکھا کہ ہیئت تحریر الشام کے سرغنے ابو محمد الجولانی کے
ایک ہفتہ ارسال کردہ پیغامات کے باوجود ـ جن میں کہا گیا تھا کہ شام تل ابیب کے
ساتھ تصادم کا ارادہ نہیں رکھتا) صہیونی حکام نے دمشق کے نئے حکمرانوں کو ایک پیغام
بھیجا جس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ وہ جہادیوں (ھیات تحریر الشام) کی جانب
سے جنوبی شام تک رسائی حاصل حاصل کرنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کریں گے۔
صہیونی اخبار کے مطابق صہیونی حکام نے کہا کہ
اگر شام میں کوئی ذمہ دار فریق ہے تو ہم بفر زون میں منتقل ہونے پر غور کریں گے لیکن
جب تک ایسا نہیں ہے، ہم اپنی سلامتی کے بارے میں فکرمند رہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
110