5 اکتوبر 2025 - 02:32
فلسطین، مفاومت اور ایران کو نشانہ بنانا ایک ہی جنگ کا تسلسل ہے/ غزہ کے لئے ٹرمپ کا خطرناک منصوبہ: اسرائیلی منصوبہ امریکی لبادہ

حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے "عظیم تر اسرائیل" کے صہیونی منصوبے کا چہرہ بدلنے کے بارے میں خبردار کیا اور حق کے محور کے لئے مقاومت اور دفاع پر زور دیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے لبنان کی مقاومت اسلامی کی دو ممتاز شخصیات شیخ نبیل قاؤوق اور سید سہیل الحسینی کی شہادت کی پہلی برسی کے موقع پر، مقاومت کے مشن اور محور حق کا دفاع جاری رکھنے پر زور دیا۔

اس تقریب میں مقاومت کے کئی رہنماوں، سیاسی و مذہبی شخصیات اور شہداء کے اہل خانہ نے شرکت کی۔

شیخ قاؤوق کی یادگار؛ محاذ جنگ سے لے کر پیشگی سکیورٹی کی ذمہ داری تک

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے اس تقریب میں شہید شیخ نبیل قاؤوق کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا: وہ شہید سید ہاشم صفی الدین کے ساتھی تھے جو گذشتہ سال اسی دن شہید ہوئے تھے۔

انھوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف مسلط کردہ جنگ کے خلاف شہید قاؤوق کے مؤثر کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید قاؤوق سنہ 2018 سے لے کر شہادت تک حزب اللہ کی حفاظتی یونٹ کے ذمہ دار تھے۔

شیخ قاسم نے اس سوال کے جواب میں ـ کہ اس اعلی اہلکار کو دوسرے عہدے پر کیسے منتقل منتقل کیا گیا، ـ کہا کہ انھوں نے یہ ذمہ داری سید حسن نصراللہ کے حکم کی مکمل اطاعت میں قبول کی تھی۔

انھوں نے جنوب لبنان، بیروت اور شام میں شہید قاؤوق کی مجاہدین کے ساتھ مسلسل معیت نیز ان کی علمی اور دینی سرگرمیوں کا تذکرہ کیا اور سیرت، اخلاق اور عقائد کے میدان میں ان کی متعدد تصانیف کا تعارف کرایا۔

شہید قاؤوق؛ ایک ہی معرکے میں بیداری، ایمان اور قربانی کا اتمّ نمونہ

شیخ نعیم قاسم نے شہید قاؤوق کو بیداری، ایمان اور قربانی کی اعلی مثال قرار دیتے ہوئے کہا: "جب دشمن ایران، اسلامی مقاومت اور فلسطین کو نشانہ بناتے ہیں، تو یہ سب ایک ہی جنگ کا تسلسل ہے اور خطے میں ہر شخص کو اپنی استطاعت کے مطابق ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہئے۔"

انھوں نے معرکۂ "اولی البأس" کے محاذ پر 12 علماء کی شہادت کا حوالہ دیتے ہوئے، امت کی سیاسی، جہادی اور عملی تحریک سے علماء کے جدا نہ ہونے والے رشتے پر زور دیا۔

سید سہیل الحسینی؛ الحاج عماد مغنیہ کے رفیق کار اور سکیورٹی امور کے ذمہ دار

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے ایک جہادی کمانڈر شہید سید سہیل الحسینی، کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ شہید الحسینی  مقاومت کے آغاز ہی سے شہید الحاج عماد مغنیہ کے ساتھی اور رفیق کار تھے اور شہید مغنیہ جہاد اور سکیورٹی کے حوالے سے ان کے کام پر اعتماد کرتے تھے۔

بقیہ آ رہا ہے۔۔۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha