إنَّا عَلَی العَہدِ؛
پوسٹر| آج کے مجاہد فلسطینی کے لئے قابل تقلید مثال سید حسن نصر اللہ ہیں، رہبر انقلاب اسلامی
رہبر انقلاب نے فرمایا: غزہ اور غرب اردن کے علاقوں میں ہونے والے مظاہروں میں فلسطینی نوجوان حزب اللہ کے قائد ـ سید حسن نصراللہ ـ کی تصویر اٹھاتے ہیں۔ وہ حزب اللہ کا پرچم مسجد الاقصی کے گنبد پر لہراتے ہیں؛ چنانچہ سید حسن نصراللہ فلسطینی نوجوان کے لئے قابل تقلید مثال کی حیثیت رکھتے ہیں۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ
ابنا ـ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی امام خامنہ ای (مد ظلہ العالی) نے مورخہ 2 مئی
2009ع کو صوبہ گیلان کے دارالحکومت رشت میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے
فرمایا:
"آج آپ فلسطین کو دیکھتے
ہیں، اور جذبات سے سرشار ہوجاتے ہیں، ۔۔۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ اس فلسطینی نوجوان
نے یہ سب کس سے سیکھا ہے؟ فلسطین 50 سال قبل [یہودی] قبضے میں چلا گیا ہے، 50 سال
قبل بھی فلسطین میں نوجوان تھے۔ [لیکن آج] یہ فلسطینی نوجوان اس انداز سے میدان میں
آیا ہے؛ اس نے یہ کس سے سیکھا ہے اور اس کا نمونۂ عمل کون ہے؟ اس کا نمونۂ عمل
مخلص اور مؤمن لبنانی مجاہد ہے۔ یہ میری بات نہیں ہے، ان کی اپنی بات ہے۔ جو
مظاہرے غزہ اور دریائے اردن کے مغربی ساحلی علاقے میں بپا ہوتے ہیں ـ جو کہ ایک
فلسطینی علاقہ ہے ـ، [فلسطینی] حزب اللہ کے قائد ـ سید حسن نصراللہ ـ کی تصویر
اٹھاتے ہیں۔ وہ حزب اللہ کے پرچم کو مسجد الاقصی کے گنبد پر لہراتے ہیں۔ البتہ صہیونیوں
نے اس پرچم کو وہاں نہیں رہنے دیا لیکن انہیں نے اسے نصب کر دیا۔ چنانچہ وہ [سید
حسن نصراللہ] فلسطینی نوجوان کے لئے قابل
تقلید مثال ہیں"۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110