21 فروری 2025 - 11:54
بیروت: مشہور لبنانی تجزیہ کاروں نے راہ قدس کے شہیدوں کی تشییع جنازہ کا دن تاریخی دن اور عشق و اندوہ کا امتزاج ہوگا + پوسٹر

مشہور لبنانی تجزیہ کاروں نے بیروت میں راہ قدس کے شہیدوں "سید حسن نصراللہ اور سید ہاشم صفی الدین" کی تشییع جنازہ کے لئے قائم اعلی کمیٹی کے میڈیا اجلاس کے موقع پر ابنا خبر ایجنسی کے نامہ نگار سے بات چیت کرتے ہوئے اس تاریخی تشییع جنازہ کی ضرورت، خصوصیات اور انتظامات و تمہیدات کے بارے میں اظہار خیال کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | ان دنوں پوری دنیا میں مقاومت کے دوستوں اور دشمنوں نیز بین الاقوامی تجزیہ کاروں کی نظریں بیروت، اور اگلے دنوں اس شہر میں منعقدہ شہید سید حسن نصراللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کی تشییع جنازہ پر لگی ہوئی ہیں؛ ایک ایسا تاریخی واقعہ، جو لبنان اور خطے کے خاص حالات کے پیش نظر، بہت اہم ہے۔

بہت سارے تجزیہ کار اس دن کو لبنان، خطے اور مقاومت (مزاحمت) کے دوستوں اور بدانیشوں کے لئے ایک تاریخی دن قرار دے رہے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ مقاومت کے شہداء ـ بالخصوص سید حسن نصراللہ ـ کی مقبولیت ـ دلوں میں جڑ پکڑ چکی ہے اور یہ مقبولیت ایک انتہائی شاندار دن کو رقم کرے گی۔

مشہور لبنانی تجزیہ کاروں نے ابنا خبر ایجنسی کے نامہ نگار سے بات چیت کرتے ہوئے اس تاریخی تشییع جنازہ کی ضرورت، خصوصیات اور انتظامات و تمہیدات کے بارے میں اظہار خیال کیا۔

لبنانی اخبار "البناء" کے چیف ایڈیٹر رمزی عبدالخالق نے راہ قدس کے شہیدوں "سید حسن نصراللہ اور سید ہاشم صفی الدین" کی تشییع جنازہ کے لئے قائم کمیٹی کے میڈیا اجلاس کے موقع پرابنا کے نامہ نگار سے کہا: اس کے باوجود کہ ہمیں بڑے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے اور سید حسن اور سید ہاشم کو کھوجانا، اہم ترین نقصان تھا لیکن ہم نے عظیم کامیابیاں بھی حاصل کی ہیں۔ جو جانفشانیاں مقاومت کے فرزندوں اور لبنان کی ثابت قدم قوم نے کر دکھائیں، بہت نمایاں ہیں۔ یقینا یہ فتوحات اور کامیابی مستقبل کی فتوحات کا پیش خیمہ ثابت ہونگی۔

اس لبنانی تجزیہ کار نے مزید کہا: "لبنانی اور غیر لبنانی ذرائع ابلاغ  اور عرب اور بین الاقوامی اداروں  کے نمائندوں کی ایک بڑی تعداد اس واقعے کو کوریج دے گی۔ یہ موقع اور یہ واقعہ بہت عظیم ہے۔ جو کچھ آپ دیکھ رہے ہیں، یہ سب وہ انتظامات ہیں جو تشییع جنازہ کے لئے قائم اعلی کمیٹی نے سرانجام دیئے ہیں، یوں کہ تمام تر ابلاغیاتی اداروں اور نامہ نگاروں کو توجہ دی گئی ہے، ضروری وسائل فراہم کئے گئے ہیں اور اور نقل و حمل نیز براہ راست نشریاتی سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے۔

لبنان کے اسلامک سینٹر فار میڈیا اینڈ گائیڈنس کے سیکریٹری جنرل شیخ محمد اللبابیدی نے کہا: راہ قدس کے شہیدوں کی تشییع جنازہ کا دن، قومی یکجہتی کا دن اور اس بات کا اعلان ہے کہ لبنانی قوم صہیونی دشمن کے سامنے ہرگز سر تسلیم خم نہیں کرے گی۔ یہ واقعہ فرقہ واریت اور مذہبی دھڑے بندیوں کو عبور کر گیا ہے۔ آج یہ موقع دنیا بھر کے تمام تر شرافتمند انسانوں کے لئے مختص ہے۔

شیخ اللبابیدی نے مزید کہا: عوامی شرکت بہت ہی عظیم اور شاندار ہوگی۔ ہم تقریبا 10 لاکھ لوگوں اور 500 سرکاری شخصیات کی شرکت کی بات کر رہے ہیں۔ تدفین شہداء کے محدود جغرافیے میں 500 سے زیادہ شخصیات کی موجودگی پر شکوہ منظر پیش کرے گی۔

لبنانی اخبار الانباء کے چیف ایڈیٹر ناصر قندیل ـ جو جنازے کی تقریب کے ذما دکروں میں سے بھی ایک ہیں ـ نے بھی کہا: "غیر ابلاغیاتی (Non-media) کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں تاکہ نظم و نسق کو یقینی بنایا جا سکے اور تشییع جنازہ کو شاندار طریقے سے منظم کیا جا سکے اورلوگوں کے ہجوم سے پیدا ہونے والے ایسے مسائل روکا جا سکے جن کی وجہ سے لوگوں کو ہونے والی خدمت رسانی میں کمی واقع ہو جائے اور یہ کمیٹیاں درحنوں پروگراموں کی ذمہ دار ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ شرکاء کی تعداد میں اضافہ آرگنائزنگ کمیٹی کا کام نہیں ہے۔ لوگوں کی یہ بڑی شرکت ان شہداء سے لوگوں کی محبت کی وجہ سے ہے، اسی بنا پر، یہ کمیٹی کی ذمہ داریوں میں شامل نہیں ہے، بلکہ یہ دل ہیں جو اس مسئلے کا انتظام و انصرام کریں گے۔ ہم دیکھیں گے کہ لاکھوں انسان، اپنی محبت و اشتیاق کی بنا پر، سڑکوں پر آئیں گے۔ کمیٹی کا مشن ان مسائل اور ممکنہ مشکلات سے نمٹنا ہے جو لوگوں کو نقصان پہنچا سکتے ہيں یا سہولیات میں قلت آنے کا سبب بن سکتے ہیں۔

انھوں نے آخر میں کہا: ہم ایسے دن کے عینی گواہ ہونگے کہ عشق اور اندوہ ایک جگہ جمع ہوئے ہیں۔ یہ اجتماع اپنی نوعیت میں بے مثال ہوگی۔

#إنَّا_عَلَی_العَہدِ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110