19 مئی 2025 - 21:54
تاریخ کا سادہ سا سوال: تم نے غزہ کے لئے کیا کیا؟ -2

اسلام کا نام آتا ہے تو مسلم اور عرب حکمران فوری طور پر سیکولر بن جاتے ہیں اور اسلام پسندی کو تنگ نظری سے تشبیہ دیتے ہیں، بحرین کی بات آتی ہے تو تمام سیکولر عرب حکمران سنی بن جاتے ہیں، غزہ کی بات آتی ہے کہ غزہ میں عوام کا قتل عام ہو رہا ہے، بچوں اور خواتین کو مارا جا رہا ہے، غاصب یہودی-صہیونی امریکہ اور یورپ کی مدد سے غزہ کے عوام کو جبری طور پر نقل مکانی پر مجبور کر رہے ہيں، تو کہیں گے وہ تو ایران کا مسئلہ ہے اسرائیل کے ساتھ، اور یہودی ایرانیوں سے بہتر ہیں!! جانتے ہیں کہ ایسا نہیں ہے مگر مغرب اور صہیونیوں کو کسی صورت میں بھی ناراض نہیں کر سکتے ہیں اور جو وہ کہتے ہیں، یہ دہراتے ہیں۔ شرم و غیرت کی بات آتی ہے تو وہ اپنی بقاء کا رونا رونے لگتے ہیں، اس سوال کو اہمیت دیئے بغیر کہ کس چیز کی بقاء کس قیمت پر؟ کچھ قبائل کی حکمرانی کی بقاء امت مسلمہ، مقامات مقدسہ، اور امت کے دین و ایمان اور سیاسی اور دینی مفادات اور مسلمانوں کے تحفظات کی قیمت پر؟ غزہ کے بچوں اور خواتین کے قتل کی قیمت پر؟ ۔۔۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا

تاریخ کا سوال: عرب حکمرانو! تم نے امریکیوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کئے، غزہ والوں کے لئے قبریں تیار کیں، کیا مشرق وسطیٰ کی سفارت کاری یہی تھی؟

یہود نواز متحدہ عرب امارات کی امریکہ نوازی کے کچھ حقائق دیکھئے:

واضح رہے کہ عرب حکمرانوں کے درمیان، محمد بن زائد بن سلطان آل نہیان نے زیادہ روی کی حدود پھلانگ دیں، شرم و حیا اور عربی اسلامی غیرت کی دھجیاں اڑا دیں، اور سربرہنہ عرب-مسلم لڑکوں کو ایک اسلام دشمن شخص کے استقبال کے لئے "نچایا"، اور ۔۔۔

ٹرمپ کے ساتھ مبلغ 200 ارب ڈالر کے معاہدے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ متحدہ عرب امارات میں واشنگٹن اور ابو ظہبی کے درمیان 200 ارب ڈالر کے سودوں پر دستخط ہوئے جو توانائی، طیارہ سازی، ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت میں تعاون پر مشتمل ہیں۔ 

وائٹ ہاؤس نے جمعرات 15 مئی 2025ع‍ کو اعلان کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ ابو ظہبی میں ـ اور خلیج فارس کے علاقے کی "سیاحت" کے دوران ـ امارات کے ساتھ 200 ارب ڈالر کے نئے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے زور دے کر کہا کہ ٹرمپ نے اپنے دورے میں، امریکہ میں امارات کی 1400 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا عمل تیز تر کر دیا ہے۔ سرمایہ کاری کا یہ وعدہ امارات کے صدر محمد بن زائد بن سلطان آل نہیان نے ٹرمپ کے دورے سے قبل دیا تھا۔  

بیان میں کہا گیا ہے کہ بوئنگ اور جنرل الیکٹرک کمپنیاں، جنرل الیکٹرک کے تیار کردہ انجنوں والے 28 امریکی ساختہ بوئنگ 787 اور 777X طیاروں کی خریداری میں سرمایہ کاری کے لئے امارات کے الاتحاد ایئرویز سے 14.5 بلین ڈالر کا وعدہ لیا ہے۔

نیز اعلان ہؤا کہ اوکسیڈنٹل پٹرولیم، ایکسن موبیل (ExxonMobil)، ای او جی ریسورسز (EOG Resources) نے امارات کی "ابو ظہبی نیشنل آئل کمپنی" (ADNOC UAE) کے ساتھ تیل اور قدرتی گیس کی پیداوار میں اضافے کے لئے، سرمایہ کرنے کے لئے، 60 ارب ڈالر کے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں۔

ان معاہدوں کے ساتھ ساتھ، ایمریٹس گلوبل ایلومینیم (Emirates Global Aluminum) کمپنی نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی ریاست اوکلاہوما کے ایلومینیم سمیلٹنگ پروجیکٹ میں 4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

نیز ایمیزون ویب سروسز (Amazon Web Services) اور امارات سائبرسیکیورٹی  کونسل  قومی خودمختاری کے ساتھ کلاؤڈ پلیٹ فارم شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ امارات کے ساتھ دوطرفہ [آپ پڑھئے: یکطفرفہ] سمجھوتوں میں یہ سمجھوتہ بھی شامل ہے کہ امارات کی "ایمریٹس گلوبل ایلومینیم" کمپنی اور یو اے ای اکنامک بیلنس کونسل گیلیم (Gallium) اسٹریٹجک دھاتیں نکالنے کے منصوبے میں شراکت اور سرمایہ کاری کریں گی۔

تاریخ کا سادہ سا سوال: تم نے غزہ کے لئے کیا کیا؟ -2

۔۔۔۔۔

بالکل یکطرفہ سودے، صرف یکطرفہ مفاد، یعنی یہ عرب بادشاہتیں خودمختار نہیں ہیں۔

محمد بن سلمان نے انتہائی فخر کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں کہا: ہم نے ٹرمپ کے دورے میں 20 لاکھ امریکی شہریوں کے لئے روزگار فراهم کیا!

ایسا جملہ کہہ دیا ہے سعودی ولی عہد نے جو اگرچہ بادی النظر میں کسی ملک کی معاشی قوت اور سیاسی اثر و رسوخ کی علامت ہو سکتا ہے لیکن یہ جملہ اپنی گہرائی میں اس تلخ حقیقت کے اعتراف کے سوا کچھ بھی نہیں ہے کہ "ہم [عرب حکمران یا ہم جیسے دوسرے اسلامی ممالک کے حکمران] عالمی طاقتوں کے مفادات کو ترجیح دیتے ہیں، خواہ اس کی قیمت خطے کے مظلوم عوام کے مصائب میں اضافہ کیوں نہ ہو۔

سوال بڑا سادہ سا ہے:

تم نے غزہ کے لئے کیا کیا ہے؟

تم نے کیا کیا ہے

ان بچوں کے لئے جو ہر شب توپوں اور میزائلوں کے دھماکے سن کر سوتے ہیں، اور ان میں سے بہت سے کبھی بھی نہیں جاگتے؟

ان ماؤں کے لئے جو ہر روز اپنے بچوں کے بے جان جسموں کو ملبے سے نکال کر دفنا دیتی ہیں؟

ان مریضوں کے لئے جو بجلی، صاف پانی اور دوا کے بغیر موت کا انتظار کر رہے ہیں غزہ کے نیم ویراں ہسپتالوں میں جنہیں مزید شفاخانہ نہیں کہا جا سکتا!

ان غزاویوں کے لئے جن کے گھر، اسکول اور امیدیں امریکی ساختہ اور ٹرمپ کے ارسال کردہ بم اور میزائل لگنے سے جل کر راکھ ہو گئیں؟

تم کھربوں ڈالر کے معاہدوں کے ذریعے امریکی معیشت کا پھیہ گھماتے ہو، اور اس پر فخر کرتے ہو اور ٹرمپ کے لئے عرب مسلم لڑکیاں نچاتے ہو، کیا تمہیں غزہ میں موت کا رقص بھی نظر آ رہا ہے اور کیا تم نے اب تک غزہ کے لئے امداد کا ایک ٹرک بھیجا ہے؟

غزہ میں ہر روز انسانیت کُش جرائم کا ارتکاب ہو رہا ہے کیا صرف ایک بار ان کی خاطر تمہاری آواز دنیا میں گونجی ہے؟

اے عرب دنیا کے کند ذہن حکمرانو! جنہیں کند ذہن سمجھ کر ہی ٹرمپ ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ایران سے ڈرانے کے لئے جھوٹ بولتا ہے، جان لو کہ تاریخ کسی بادشاہ کے بارے میں سنہری محلات کی کسوٹی پر نہیں پرکھا کرتی بلکہ اس کے بارے میں اس کے موقف اور ظلم و ستم کے خلاف اس کے "اظہار حق" کو نظر میں رکھ کر فیصلہ کرتی ہے۔

شاید آج مہمل و بے معنی ذرائع ابلاغ اور ان کے لفافہ خور کرتے دھرتوں کی مجرمانہ خاموشی ـ اور نفرت انگیز مسکراہٹوں ـ اور سفارت بازیوں کے شور میں یہ صدا نہ سنی جائے، لیکن کل کی نسلیں بے رحمانہ انداز سے پوچھیں گی:

جس وقت غزہ جل رہا تھا تم کہاں تھے، اور کس کے ساتھ کن سودے بازیوں میں مصروف تھے؟

کیا تم نے جلتے ہوئے خیموں میں قتل ہوتے ہوئے انسانوں کے لئے کوئی اقدام کیا یا ان کے یہودی قاتلوں کی دوستی میں مگن رہے؟

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایمان والوں کے شدید ترین [بدترین] دشمن

"لَتَجِدَنَّ أَشَدَّ النَّاسِ عَدَاوَةً لِلَّذِينَ آمَنُوا الْيَهُودَ وَالَّذِينَ أَشْرَكُوا؛ [1]

تم ایمان والوں کا سب سے زیادہ سخت دشمن یہودیوں کو پاؤگے اور ان کے جو مشرک ہیں"۔

کفار کو مدد بہم پہنچانا

فَلَا تَكُونَنَّ ظَهِيرًا لِلْكَافِرِينَ؛ [2]

تو تم ہرگز ہرگز کافروں کی پشت پناہ نہ بنو"۔

"أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ نَافَقُوا يَقُولُونَ لِإِخْوَانِهِمُ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ لَئِنْ أُخْرِجْتُمْ لَنَخْرُجَنَّ مَعَكُمْ وَلَا نُطِيعُ فِيكُمْ أَحَدًا أَبَدًا وَإِنْ قُوتِلْتُمْ لَنَنْصُرَنَّكُمْ وَاللَّهُ يَشْهَدُ إِنَّهُمْ لَكَاذِبُونَ؛ [3]

کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو منافق ہیں، اہل کتاب [یہود و نصاریٰ) میں سے اپنے بھائی بندوں سے کہتے ہیں کہ اگر تمہیں نکال دیا گیا تو ہم بھی ضرور بضرور تمہارے ساتھ نکلیں گے، اور تمہارے خلاف کسی کے فرمان کی اطاعت ہرگز نہیں کریں گے اور اگر وہ [مسلمان] تم سے لڑے تو ہم تمہاری مدد کریں گے، اور اللہ گواہی دیتا ہے کہ وہ جھوٹے ہیں"۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

[1]۔ سورہ مائدہ، آیت 82۔

[2]۔ سورہ قصص، آیت 86۔

[3]۔ سورہ حشر، آیت 11۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha