اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، فٹ بال کے نامور کوچ پیپ گواردیولا نے غزہ کی صورتحال پر جذباتی ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا: "غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ دیکھنا انتہائی تکلیف دہ ہے۔ میرے پورے جسم میں درد ہوتا ہے۔ میں واضح طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ یہ نظریئے یا عقیدے کی بات نہیں بلکہ یہ صرف زندگی سے محبت اور اپنے پڑوسیوں کی فکر کرنے کی بات ہے۔"
ان کا کہنا تھا کہ جب ہم چار سالہ بچوں اور بچیوں کو دیکھتے ہیں جو ان "ہسپتالوں" میں مارے جا رہے ہیں جو اب ہسپتال نہیں رہے، تو شاید ہم یہ سوچیں کہ یہ ہمارا مسئلہ نہیں ہے۔ لیکن اگلی بار ہمارے اپنے بچے بھی اس کی زد میں آ سکتے ہیں اور نشانہ بن سکتے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا: جب سے یہ ظلم غزہ میں شروع ہؤا ہے، ہر صبح اپنے بچوں کو دیکھتا ہوں تو خوف سے کانپ اٹھتا ہوں۔
پیپ گواردیولا نے کہا: ایسی دنیا میں جو ہمیں بار بار بتاتی ہے کہ ہم "اتنے چھوٹے" ہیں کہ کوئی تبدیلی نہیں لا سکتے، یہ بات کبھی نہ بھولیں کہ ہماری طاقت کا انحصار "پیمانے" پر نہیں، بلکہ "ہمارے انتخاب" پر ہے — یہ کہ جب ضرورت ہو تو خاموش نہ رہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ