13 مئی 2025 - 15:20
مآخذ: ذرائع
صدر ٹرمپ کا سعودی عرب کا سرکاری دورہ، ولی عہد محمد بن سلمان نے استقبال کیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے ہیں جہاں ولی عہد محمد بن سلمان نے ان کا استقبال کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریاض کے کنگ خالد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر صدر ٹرمپ کا استقبال کرنے والوں میں ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز، امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان، ریاض کے میئر اور پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے گورنر اور صدر کے ہمراہ وزیر یاسر بن عثمان الرمیان شامل تھے۔
صدر کے طیارے سے باہر آنے کے موقع پر بینڈ نے دھنیں بجائیں اور اُن کے اعزاز میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha