ایران عربوں کا نجات دہندہ؛
تصویری خبر | ایران نے عرب ممالک کو اسرائیلی تسلط سے نجات دلائی، عمانی پروفیسر
"ایرانی طاقت کی موجودگی صرف اور صرف امریکہ اور صہیونیت کے چنگل میں گرفتار ہونے سے خطے کے ممالک کی حفاظت کے لئے ہے۔ آج ٹرمپ صراحتاً اعلان کرتا ہے کہ ایران پر [اسرائیلی] حملے کے بعد صہیونی وجود اب "تمہارے اوپر 'پولیس مین' کا عہدہ سنبھالے گا، اور شاید تمہیں فوری طور پر اپنے تعلقات بحال کرنے کے لئے اقدام کرنا چاہئے!۔۔۔ اے اللہ! ایران کو نصرت عطا فرما، تاکہ وہ عربوں کی مدد کرے اور انہیں صہیونیوں کے تسلط سے نجات دلائے۔"
بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا|| عمان کی سلطان قابوس یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر حمود النوفلی نے X نیٹ ورک پر لکھا: ہم ہیشہ سے اس حقیقت پر زور دیتے آئے ہیں کہ "ایرانی طاقت کی موجودگی صرف اور صرف امریکہ اور صہیونیت کے چنگل میں گرفتار ہونے سے خطے کے ممالک کی حفاظت کے لئے ہے۔ آج ٹرمپ صراحتاً اعلان کرتا ہے کہ ایران پر [اسرائیلی] حملے کے بعد صہیونی وجود اب "تمہارے اوپر 'پولیس مین' کا عہدہ سنبھالے گا، اور شاید تمہیں فوری طور پر اپنے تعلقات بحال کرنے کے لئے اقدام کرنا چاہئے!۔۔۔ اے اللہ! ایران کو نصرت عطا فرما، تاکہ وہ عربوں کی مدد کرے اور انہیں صہیونیوں کے تسلط سے نجات دلائے۔"
ڈاکٹر حمود نے اپنا پیغام الجزیرہ کے ایک ایکس پیغام کو شیئر کرکے لکھا ہے جو کچھ یوں ہے:
الجزیرہ - بریکنگ:
"ٹرمپ: ایران کے جوہری ہتھیاروں کی مکمل تباہی (؟!) کے بعد مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک کے لیے ابراہم معاہدے میں شامل ہونا ضروری ہے۔" جس سے مراد یہ ہے کہ اگر ایران نہ ہو تو عربوں کو وہی کچھ کرنا پڑے گا جو امریکہ یا صہیونی وجود چاہتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ