اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | اماراتی حکومت نے لڑکیوں کے سے ٹرمپ کا استقبال کیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدارت سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے مشرق وسطیٰ کے دورے پر سعودیہ اور قطر کے بعد 15 مئی کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہنچے، جہاں صدارتی محل میں لڑکیوں نے ان کا استقبال روایتی رقص سے کیا۔
امریکی ویب سائٹ نیویارک پوسٹ کے مطابق قطر کے دورے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ 15 مئی کو متحدہ عرب امارات پہنچے، جہاں صدارتی قصر الوطن میں اماراتی صدر محمد زید بن النہیان نے ان کا استقبال کیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا استقبال روایتی خلیجی رقص ’العیالہ‘ سے کیا گیا، اس دوران مرد اور خواتین ایک ساتھ رقص کرتے دکھائی دیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
عرب حکمرانوں کی ٹرمپ نوازی؛
تصویری خبر | غزہ کو بھوک نگل رہی ہے، خلیج فارس کے عرب ٹرمپ پر اربوں ڈالر نچھاور کر رہے ہیں
16 مئی 2025 - 14:27
News ID: 1558376

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ فلسطینی عوام کے مصائب کے باوجود ـ جن میں امریکہ برابر کا شریک ہے ـ قطر نے ٹرمپ کی آمد پر انہیں 400 ملین ڈالر کا لگژری جیٹ تحفے میں دیا، سعودیوں نے امریکہ میں سینکڑوں ارب ڈالر سرمایہ کاری کا سمجھوتے پر دستخط کئے؛ اماراتیوں نے بھی بڑے بڑے وعدے دیئے، امریکی کمپنیوں کے سربراہوں نے بھی عرب حکمرانوں سے بڑے بڑے وعدے لئے، ٹرمپ نے سابقہ امریکی روایت توڑ کر پیسہ بٹورنے کا راستہ اختیار کیا؛ یہ دو طرفہ رویے دو طرفہ اخلاقی پستی، امریکیوں کے ڈھیٹ پن اور عرب ریاستوں کی طرف سے استکباری قوتوں کی اندھی تابعداری کی عکاسی کرتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ