4 جون 2025 - 17:04
پاکستانی وزیراعظم عید سعودی عرب میں منائیں گے، فیلڈ مارشل بھی ساتھ ہونگے!

اطلاعات کے مطابق، پاکستانی وزیراعظم شہبازشریف عید سعودی عرب میں منائیں گے، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ساتھ ہونگے!

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، وزیراعطم شہبازشریف عید سعودی عرب میں منائیں گے، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ہمراہ ہوں گے۔
پاکستانی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کل سعودی عرب روانہ ہوں گے،وزیراعظم شہبازشریف عید سعودی عرب میں منائیں گے،فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ خواجہ آصف، اسحاق ڈار اورعطاتارڑ بھی سعودی عرب جائیں گے۔
کچھ سوالات:
حیرت ہے، حیرت نہیں ہے کیا؟ وطن میں عید منانا حضرات کے لئے ممکن نہیں ہے کیا؟ وطن میں زیادہ لوگ انہیں اپنے ساتھ دیکھ کر خوش ہونگے! لیکن پتہ نہیں کیونکہ [مثال کے طور پر] فیلڈمارشل صاحب، اپنے نئے عہدے کے بعد کی اپنی عید قوم کے ساتھ مناتے تھے کیا زیادہ بہتر نہیں تھا؟ اگر حضرت نہ جاتے تو کیا کوئی ناراض ہو جاتا؟ اور اس طرح کے بے شمار دوسرے سوالات۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha