بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سابق کمانڈر انچیف جنرل محسن رضائی نے قومی ٹیلی وژن کے نیوز نیٹ ورک کے پروگرام میں کہا:
● رہبر انقلاب اسلامی اپنے جد امجد امیرالمؤمنین(ع) کی طرح شہید ہو گئے۔
● ہم نے امریکہ اور اسرائیل سے انتقام لینے کا آغاز کیا ہے اور اسے جاری رکھیں گے۔
● جس طرح کہ حضرت آقا (رہبر شہید) نے فرمایا: ہم انہیں بے چارہ کر دیں گے۔
● رہبر انقلاب کی شہادت ایران کی تاریخ میں ایک نیا باب کھول دے گی۔
● ایران کی طاقت اور سلامتی کویقینی بنایا جائے گا۔
● امریکہ اور صہیونی ریاست نے ایک بار پھر مذاکرات کے دوران ہی حملہ کیا جو ان کی خباثت کی انتہا ہے۔
● بعید از قیاس ہے کہ اس کے بعد، کوئی بھی ملک امریکہ کے ساتھ باعزت تعلقات کا تصور کر سکیں۔
● آج سے حالات تیزی سے بدل رہے ہیں.
● اقوام عالم جشن و سرور بنا رہے ہیں، کہ دنیا میں ایک ملک ابھر آیا ہے جو امریکہ کے منہ پر گھونسے رسید کر رہا ہے۔
● بعد ازیں، ایران بہت ساری اقوام کے لئے پناہ گاہ بنے گا اور ایران کی عالمی پوزیشن بہت عظیم ہوگی۔
● ایران کے خلاف دشمنوں کی جنگ کا پہلا مرحلہ جون 2025ع اور دوسرا مرحلہ جنوری 2026 میں فسادات کے ذریعے سرانجام دیا اور مارچ 2026 میں شروع ہونے والی امریکی ـ صہیونی جارحیت اسی جنگ کا تیسرا مرحلہ ہے۔
● ٹرمپ اور نیتن یاہو کا ریکارڈ بہت سیاہ اور غلیظ ہے، اور اس رسوا کن پس منظر سے جان چھڑانے کے لئے کوشاں ہیں۔
● ایران پر حملے اور اعلیٰ شخصیات کے قتل اور دہشت گردوں اور فسادیوں کو دوبارہ فعال کرنے سے ان کا بڑا مقصد یہ تھا کہ ایک بڑی کامیابی حاصل ہو اور بعدازاں ایران پر قبضہ کرسکیں اور اس کے قدرتی وسائل کو ہڑپ کر لیں۔
● نیتن یاہو ایک تنگ نظر یہودی فرقے کا پیروکار ہے جو ایرانیوں کے قتل کا سالانہ جشن (پوریم) مناتا ہے۔
● انہوں نے جشنِ پوریم کے ایام کو اس حملے کے لئے منتخب کیا۔
● موجودہ جنگ ہم نے فوجی شعبے میں اچھی خاصی ترقی کی ہے۔
● درجنوں امریکی اور اسرائیلی ڈرونز کا مار گرانا اسی ترقی کا ثبوت ہے۔
● تقریبا 700 امریکی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
● امریکی خود اعتراف کرتے ہیں کہ ان کے فوجی اڈوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
● ٹرمپ کہتا ہے کہ "میں نے 9000 امریکیوں کو خطے سے نکال لیا ہے جس کہ مطلب یہ ہے کہ اس نے اپنے فوجیوں کو بھاگنے کا موقع فراہم کیا ہے۔
● دشمن کے دفاع نظام کی زدپذیری اور کمزوری کا حال یہ ہے کہ آج وہ مشرقی ایشیا سے دفاعی سسٹم لانے کا ارادہ رکھتے ہیں؛ حالانکہ یہ چین کے خلاف مستقبل کی جنگ مہم کے امریکی منصوبوں سے متصادم ہے!
● دشمن ایران کی ممکنہ صلاحیتوں اور ایرانیوں کی تیاریوں اور استعداد کے حوالے سے غلطیوں سے دوچار ہے۔
● نیتن یاہو اور ٹرمپ بہت کند ذہن اور عسکری خواندگی سے محروم ہیں۔
● دشمن کے پاس جنگ جاری رکھنے کے لئے وقت بہت محدود ہے۔
● نیتن یاہو نے ٹرمپ کے سرپر ٹوپی رکھ لی، (اور اسے دھوکہ دیا اور کہا) کہ صرف 48 گھنٹوں میں ایران کو فتح کیا جائے گا!
● وہ طویل جنگ لڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتے اور ان کے برعکس، ہم یہ اہلیت رکھتے ہیں۔
● ہم نے آٹھ سالہ جنگ میں ثابت کرکے دکھایا کہ اگر وہ ہماری سیاسی صبر کو نظرانداز کریں تو اس مسئلے کو آخر تک جاری رکھیں گے۔
● آٹھ سالہ دفاع مقدس میں ہماری استقامت نے ہمارے لئے 40 سالہ سلامتی کی ضمانت دے دی۔
● اس مرتبہ ہم خلیج فارس کو آزاد کرانے اور اس خطے کو امریکیوں سے پاک کرنے تک جنگ جاری رکھیں گے۔
● انہیں دفاعی نظاموں کے سلسلے میں گولہ بارود کی شدید قلت کا سامنا ہے اور ان کے زیادہ تر ریڈار سسٹمز کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔
● ہماری مقامی پیداوار بہت اچھی ہے اور اس سلسلے میں کوئی قلت نہيں ہے۔
● ایران کو دہائیوں سے اقتصادی پابندیوں کا سامنا ہے اور ہم ان حالات سے بخوبی واقف ہیں۔
● انہیں توانائی کی قیمتوں اور ایران کے ساتھ جنگ کے بڑھتے ہوئے اخراجات کے بموجب شدید اقتصادی دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا۔
● جس ٹرمپ نے کہا تھا کہ "ہم خلیج فارس میں آئل ٹینکرز کی حفاظت کریں گے"، آج اس کے جنگی جہاز ڈرتے ڈرتے ایرانی ساحل سے 500 کلومیٹر کے فاصلے تک آنے کی جرات نہیں کر پا رہے ہیں۔
● ان چند دنوں میں پوری دنیا کے نقل و حمل میں 18 فیصد کمی آئی ہے۔
● ہزاروں پروازیں منسوخ ہوئی ہیں مختلف ممالک کے ہاں اسٹاک ایکسچینح میں شدید کمی آئی ہے۔
● جب ہم ان کے اقصادی مسائل کو فوجی نقصانات کے ساتھ یکجا کرتے ہیں تو ہمیں ان دو احمقوں (ٹرمپ اور نیتن یاہو) کی ناخواندگی کا یقین ہو جاتا ہے۔
● دشمن بڑے جال میں پھنس گیا ہے۔
● ہم بڑی تسلی سے، بامقصد اور منصوبہ بند جنگ کو آگے بڑھائیں گے اور فاسد ٹرمپ اور جرائم پیشہ نیتن یاہو کے منہ پر تھپڑے ماریں گے۔
● ہم اپنے عوام کے ہاتھ چومتے ہیں جو ان دنوں عظیم کارنامے رقم کر رہے ہیں۔
● یہ ایک حقیقت ہے کہ ملت ایران قومی دفاع کا ہراول دستہ ہیں۔
● ملت ایران اپنی استقامت سے اس جنگ سے سرخرو ہوکر عہدہ بر آ ہوجائے گی اور دنیا بھر میں اس قوم کا چرچا ہوگا۔
● ہمیں لاکھوں شہیدوں کی پشت پناہی اور باغیرت قوم کے ایمان و توکل کے بدولت فتح مند ہونگے۔
● ان شاء اللہ ملت ایران، رہبر معظم کے جنازے کے ایک عظیم تاریخی کارنامہ رقم کرے گی۔
● دفاع مقدس کے ریٹائرڈ مجاہدین نے رہبر انقلاب کو خط لکھ کر سپاہ پاسداران اور بسیج کو مدد بہم پہنچانے کے لئے آمادگی ظاہر کی۔
● یہ عظیم اہلیت اس وقت موجود ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ