بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، الجزیرہ انگلش کے پیج کے فالووز نے منگل کے روز قطر کی فضائی حدود پر اسرائیل کی جارحیت کا حوالہ دیتے ہوئے، اس ملک کے حکمرانوں کی جانب سے امن و امان کی فراہمی کے لئے امریکہ کو اربوں ڈالر دینے کو "لاحاصل" اور ایک قسم کی "غداری" قرار دیا ہے اور تمام عرب رہنماؤں کو خبردار کیا ہے کہ "امریکہ اور اسرائیل پر کبھی بھی اعتماد نہ کریں"۔
دونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ، جو ابتدا سے ہی 9 ستمبر کو اسرائیل کے قطر پر حملے سے آگاہ تھی، نے بمباری کے بعد "انتہائی کمزور" ردعمل ظاہر کیا۔ قطر نے اس حملے کو "ریاستی دہشت گردی" اور "خیانت (غداری)" قرار دیا۔ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کو نہیں بلکہ اسرائیل کو خطے کی سلامتی کے لئے بنیادی خطرہ قرار دیا۔ انھوں نے امریکہ پر بھی تنقید کی کہ اس نے حملہ روکنے کے لئے مداخلت نہیں کی۔ انھوں نے اس رویے کو اتحادیوں کی حمایت میں واشنگٹن کی کمزوری کی علامت قرار دیا۔
امریکی وائٹ ہاؤس نے حملے کے بعد کہا تھا کہ یہ اقدام "نہ تو اسرائیل کے مفاد میں تھا اور نہ ہی امریکہ کے مفاد میں"؛ لیکن قطر نے اس ردعمل کو ناکافی قرار دیا۔ قطر کے وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ امریکی اہلکار نے حملے کے دوران رابطہ کیا، نہ کہ اس سے پہلے، جس سے واشنگٹن کے ساتھ تعاون پر اعتماد کو شدید دھچکا لگا۔
یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ممالک نے امریکہ اور اسرائیل کی خیانت کا ذائقہ چکھا ہے۔ شام میں امریکہ کے اتحاد کردوں کو آزاد چھوڑنا (2019) اور افغانستان سے انخلا (2021)، امریکہ کی اپنے اتحادیوں سے غداری اور خیانت کی دو واضح مثالیں ہیں۔ دوسری طرف، اسرائیلی حکومت نے بھی کئی بار شمالی مقبوضہ علاقوں اور جنوبی لبنان اور شام میں کارروائیاں کی ہیں جس نے مقامی اتحادیوں یا خطے میں [امریکہ کے ساتھ] تعاون کرنے والے گروہوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ ایک ایسا موضوع جس نے صارفین کو بار بار سوشل میڈیا پر سنجیدہ انتباہات دینے اور #BoycottIsrael، #NoMoreTrust اور #DontTrustUS جیسے ہیش ٹیگز کو ٹرینڈ کروانے پر مجبور کیا ہے۔
ذیل میں اس پر صارفین کے کچھ تبصرے ہیں:
• قطر نے اپنی سلامتی کے لئے امریکہ کو اربوں ڈالر دیے ہیں۔ لیکن امریکہ [قطر پر ہونے والے] کسی بھی حملے کا جواب نہیں دیتا۔ تو ہم امریکہ پر کیوں اعتماد کریں جبکہ خدا نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ قابل اعتماد نہیں ہے۔
• پھر بھی قطر کے رہنما اور دیگر عرب رہنما ابھی تک کمینے امریکہ اور اسرائیل کے نوکر ہیں @KSA @KSA - mofaEN - ڈرپوک اور مرعوب حکام، جو اپنا اقتدار اور دولت کھونے سے خوف زدہ ہیں۔
• قطر کے عہدیداروں کے ذہنوں میں کیا گذر رہی ہے۔ انہیں اپنی اقدار کو ہم آہنگ کرنے کا فیصلہ کرنا چاہیے۔ (قطر اس وقت ایک حساس اور پیچیدہ صورتحال سے دوچار ہے اور اسے یہ فیصلہ کرنا ہے کہ وہ اپنی اقدار اور مفادات کو کس فریق سے ہم آہنگ کرے۔)
• اب امیرِ (قطر) سمجھ جائیں گے کہ صہیونیوں کے ساتھ ایک دسترخوان پر بیٹھنا خیانت (اور غداری) ہے اور قیمت ادا کی جا چکی ہے، انہیں غزہ میں اپنے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کی حمایت کا آغاز کرنا چاہئے۔
• قطر شرم کرے، جس نے دشمن کے ساتھ کھربوں ڈالر کے معاہدے کئے اور اپنے بھائیوں کی حمایت نہیں کی!
• یہ وہی قطر ہے جس نے اسرائیل کی طرف داغے جانے والے ایرانی میزائل روک دیے، لیکن وہ خود کو نہیں بچا سکا۔
• عرب دنیا کی اکثریت اسرائیل کے سامنے اتنے ڈرپوک کیوں ہیں؟
• اگر عرب دنیا ردعمل نہیں دکھاتی تو فلسطین کے بعد ان کی باری آئے گی۔
• امید ہے قطر غفلت کی نیند سے جاگ گیا ہوگا، وہ سوچتے تھے کہ ظالموں کے ساتھ مل کر کام کر سکتے ہیں۔ انہیں یہ (درد) محسوس کرنے دو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ