4 مارچ 2026 - 04:22
اس انقلاب کا پرچم انقلاب کے شہید رہبر کے نورانی اور مکتب ساز مکتب کے شاگردوں کے دوش پر لہراتا رہے گا، آیت اللہ رمضانی

عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کے سیکریٹری جنرل اور مجلس خبرگان کے رکن نے رہبر انقلاب کی شہادت پر تعزیت پیش کی اور کہا: رہبر انقلاب اسلامی وہ قائد تھے جو ذکاوت، بہادری، ثابت قدمی اور استوار کے ساتھ مستکبری اور امریکہ کی صہیونی قوتوں کے سامنے کھڑے ہوگئے تاکہ "پورے کفر کے مقابلے میں پورے اسلام" کی علامت ہوں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کے سیکریٹری جنرل اور مجلس خبرگان کے رکن نے رہبر انقلاب کی شہادت پر تعزیت پیش کی اور کہا:

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

"وَلاَ تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُواْ فِي سَبِيلِ اللّهِ أَمْوَاتاً بَلْ أَحْيَاء عِندَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ؛ [1]

اور انہیں جو اللہ کی راہ میں مارے گئے ہیں، ہرگز مردہ نہ سمجھو بلکہ وہ زندہ ہیں، اپنے پروردگار کے یہاں رزق پاتے ہیں۔"

وَإِنَّ مُصَابَاتِ الزَّمَانِ کَثِیرَةٌ

وَرُبَّ مُصَابٍ لَیْسَ فِیهِ عَزَاءُ

اور زمانے کے مصائب بہت ہیں  

اور کتنے زیادہ ہیں مصیبتیں جن میں کوئی عزا نہیں ہے۔

عالمی مستضعفین اور تمام تر حریت پسند اس عظیم ہستی کی شہادت پر سوگوار ہیں جنہوں نے اپنی زندگی حق، عدل، انسانی وقار اور مظلومین کی حمایت میں، ظلم و ستم، استبدادیت اور استعمار کے خلاف جدوجہد میں گذاری۔ آپ بالآخر پوری تاریخ میں انسان اور انسانیت کو اپنے جرائم کے بھینٹ چڑھانے والے، شرپسند ترین اور خونخوارترین دھاروں کے ہاتھوں ـ جام شہادت نوش کر گئے اور پرسکون اور مطمئن روح کے ساتھ اپنے لقاء اللہ پر فائز ہوگئے۔

حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای، خطے اور معاصر تاریخ میں میں انقلاب اسلامی اور اسلامی مقاومت کے قائد و رہبر، ایک آگاہ انسان، درد و مداوا سے آشنا، آزادی، عدل و انصاف اور انسانی وقار کی راستے کے کبھی نہ تھکنے والے مجاہد، عالم و دانشمند فقیہ اور علومِ ثقلین [قرآن و اہل بیت(ع)] پر عبور رکھنے والے عالم دین تھے۔ ان کے علوم کی وسعت فردی، سماجی، حکومتی اور عالمی طرزہائے فکر و زندگی پر محیط تھی۔ آپ ایسے رہبر و قائد تھے جو ذکاوت، بہادری، ثابت قدمی اور استوار کے ساتھ مستکبری اور امریکہ کی صہیونی قوتوں کے سامنے کھڑے ہوگئے تاکہ "پورے کفر کے مقابلے میں پورے اسلام" کی علامت ہوں۔ آج، آپ نے اپنی پربرکت زندگی راہ خدا میں شہادت کے ساتھ ـ جو آپ کی دائمی آرزو تھی ـ خوبصورت انجام پر منتج ہوئی۔

میں غم و اندوہ سے مالامال دل کے ساتھ، ـ کہ گویا آسمان زمین پر آگئے ہوں، اور اس روح کی مانند جو کشتی کے سُکان گیر نز فراق کی وجہ سے طوفان سے دوچار ہوئی ہے، ـ اس پیر دانا، شیعیان عالم کے مرجع عالی قدر اور معاصر دور کے عدیم المثال راہنما ـ سیدالشہدائے انقلاب اسلامی، مستضعفین کی امید اور دنیا کے مسائل کے منصفانہ انتظام ـ اور ان میں سر فہرت عالم اسلام اور بنی نوع انسان کے مرکزی مسئلے: 'مسئلۂ فلسطین'، کے حامی، انقلاب اسلامی، وحدت امرت، مقاومت اور اسلامی بیداری کے کشتی کے سکان گیر،  کی شہادت پر دنیا بھر کے مسلمانوں، مکتب اہل بیتؑ اور ایران اور مغربی ایشیا کے غیور عوام کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔ 

اس صورت حال میں، سب کو ظلم، استکبار اور قبضے کے خلاف جدوجہد کی دعوت دیتا ہوں، تاکہ ہم مستضعفین کی مطلوبہ آرزو کو عملی جامہ پہنا سکیں اور مسلمانان عالم کی عزت و عظمت بحال کرنے والی 'دولت کریمہ' تک پہنچ سکیں۔

"فَاسْتَقِمْ كَمَا أُمِرْتَ وَمَن تَابَ مَعَكَ وَلاَ تَطْغَوْاْ إِنَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ * وَلاَ تَرْكَنُواْ إِلَى الَّذِينَ ظَلَمُواْ فَتَمَسَّكُمُ النَّارُ وَمَا لَكُم مِّن دُونِ اللّهِ مِنْ أَوْلِيَاء ثُمَّ لاَ تُنصَرُونَ؛ [2]

تو مضبوطی سے برقرار رہیے جیسا کہ آپ مامور ہیں اور وہ بھی جو آپ کے ساتھ لو لگائے ہیں اور تم لوگ سر کشی نہ کرو۔ یقینا وہ جو کچھ تم کرتے ہو، اس کا دیکھنے والا ہے * اور ان کی طرف جو ظالم ہیں نہ جھکو کہ پہنچے تم کو آتش دوزخ اور اللہ کو چھوڑ کر تمہارے کوئی حوالی موالی نہ ہوں گے، پھر تمہاری مدد نہ ہو گی۔"

ہم مطمئن ہیں اور ہمیں یقین واثق ہے کہ اللہ پرہیزگاروں کے ساتھ ہے: "إِنَّ اللّهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَواْ وَّالَّذِينَ هُم مُّحْسِنُونَ؛ [3] یقینا اللہ تقویٰ اختیار کرنے والوں اور نیک عمل کرنے والوں کے ساتھ ہے۔" اگرچہ ایک عظیم غم فراق ہمارے وجود کو بھسم کر رہا ہے، لیکن اللہ کے وعدوں پر ایمان کامل رکھتے ہیں: "وَلَيَنصُرَنَّ اللَّهُ مَن يَنصُرُهُ إِنَّ اللَّهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ؛ [4] اور یقیناً اللہ اس کی ضرور مدد فرمائے گا جو اس کی مدد کرے گا، اللہ یقیناً بڑا طاقتور اور بڑا غالب آنے والا ہے۔

اس انقلاب کا پرچم انقلاب کے شہید رہبر کے نورانی اور مکتب ساز مکتب کے شاگردوں کے دوش پر لہراتا رہے گا، تاکہ عالم کے نجات دہندہ کے ظہور کا ماحول فراہم ہوجائے، ان شاء اللہ

اللہ تعالیٰ سے اس تاریخ ساز رہبر کے لئے درجات کی بلندی، اور امت مسلمہ اور مستضعفینِ عالم کے لئے صبر جزیل کی التجا کرتا ہوں۔

"وَلاَ تَحْسَبَنَّ اللّهَ غَافِلاً عَمَّا يَعْمَلُ الظَّالِمُونَ؛ [5]

اور اللہ کو ہرگز بے خبر نہ سمجھنا اس سے کہ جو ظالم کرتے ہیں۔"

والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

رضا رمضانی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110


[1]۔ سورہ آل عمران، آیت 169۔

[2]۔ سورہ ہود، آیات 112-113۔

[3]۔ سورہ نحل، آیت 128۔

[4]۔ سورہ حج آیت 40۔

[5]۔ سورہ ابراہیم، آیت 42۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha