5 مارچ 2026 - 04:45
پوری تاریخ کی منفرد شہادت

امام خامنہ ای کی شہادت، تاریخ کی ان منفرد شہادتوں میں سے ہے جو ان شاء اللہ مغربی ثقافت سے گذرنے کے مرحلے کو رقم کرے گی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || رہبر انقلاب اسلامی کی شہادت، تاریخ کی ان منفرد شہادت میں سے ہے جس کے اثرات ـ ان شاء اللہ ـ آہستہ آہستہ نمایاں ہونگے۔

جب رہبر انقلاب نے فرمایا کہ "مثلی لا یُبایع مثل یزید؛ مجھ جیسا یزید جیسے کی بیعت نہیں کرتا"، معلوم ہؤا کہ آپ نے اپنا راستہ چن لیا ہے۔ آپ اس میدان میں آخری سانس تک کھڑے رہے اور یہ عظیم اور پر عظمت شہادت اللہ نے ان کے لئے مقرر فرمائی تھی۔

امام خمینی (رضوان اللہ علیہ) فرمایا کرتے تھے کہ "مغرب اور مشرق کی ثقافت کی ثقافت کو پیچھے چھوڑنا، شہادت کے بغیر، ممکن نہیں ہے۔"

آج رہبر انقلاب شہادت کے دھارے میں اپنی چوٹیوں کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ تمام شہدا بڑے اور عزیز ہیں، اور وہ سب "عِندَ رَبِّهِم یُرزَقُونَ" (اور اللہ کے ہاں روزی پانے والے) ہیں، لیکن اس عظیم ہستی کی شہادت، بلا شک، "مشرق و مغرب کی ثقافت" سے گذرنے کے مرحلے کو رقم کرے گی۔

یہ عظیم شہادت، اقوام عالم کی آگاہی اور انسانی حیات میں رسوخ کرنے والی بت پرستی، دنیا پرستی اور [گناہ پرستی] کو پیچھے چھوڑنے کے اہم ترین عوامل میں سے ایک ہے۔

اس عظیم خون سے، ان شاء اللہ، مغربی ثقافت سے گذرنے اور اسے قصۂ پارینہ بنانے کی رفتار تیز تر ہوگی اور ہم چوٹیوں کے قریب پہنچیں گے۔

یہ شہادت، دنیا بھر میں اور مؤمنین کے محاذ میں، ایک عظیم پیشرفت ہے اور ایک ارتقاء اور نمو اور بالیدگی کا باعث بنے گی اور امت کو زیرک تر اور بصیر تر اور داناتر بنائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

تحریر: آیت اللہ میرباقری

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 پوری تاریخ کی منفرد شہادت

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha