-
آل سعود کو یمنی خنجر کا سامنا
ریاض غیر محفوظ؛ خلیج فارس اور یورپ کا سربراہی اجلاس ملتوی
ریاض میں خلیج فارس اور یورپی یونین کا سربراہی اجلاس باضابطہ طور پر ملتوی کیا گیا۔ جس کا یہ مطلب لیا جاتا ہے کہ سعودی جارحیتوں کے مقابلے میں یمن کی جوابی کاروائیوں سے پیدا ہونے والی عدم تحفظ کی فضا کی وجہ سے سعودی دارالحکومت میں بین الاقوامی تقریبات کی میزبانی کی صلاحیت ختم ہو کر رہ گئی ہے۔ ایشین چیمپیئنز لیگ کے میچوں کا انعقاد غیر یقینی ہے اور 'فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو' فورم کے منتظمین کا اجلاس بھی غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔
-
نسل پرست امریکہ
ٹرمپ انتظامیہ کانگریس رکن ایلہان عمر کی شہریت منسوخ کرنے کے لئے کوشاں
امریکی کانگریس کی مسلم اور صومالی نژاد ڈیموکریٹ رکن کے گھر پر فیڈرل ایجنٹوں کے چھاپے کے بعد، وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ دی کہ ٹرمپ انتظامیہ کی شہریت کے کیس کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ ان کی شہریت منسوخ کر کے انہیں امریکہ سے ملک بدر کیا جائے۔
-
ویڈیو | حضرت زینبؑ کی شخصیت میں تین بنیادی عناصر کا حسین امتزاج
اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، وراثت، تربیت اور ماحول انسان کی شخصیت کی تشکیل میں تین بنیادی عوامل ہیں۔ حضرت زینبؑ کی ذاتِ مبارکہ میں یہ تینوں عناصر اعلیٰ ترین درجے پر موجود تھے۔ یہی وجہ ہے کہ آپؑ نے زندگی کے ہر مرحلے میں حالات کے تقاضوں کے مطابق اپنا کردار نہایت خوبی سے ادا کیا اور ہر موقع پر اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھایا۔
-
یمن کی جانب سے سعودی معیشت کو نشانہ بنانے کا خطرہ؛ تیل کی برآمدات سے سرمایہ کاروں کی واپسی تک
یمن کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران سعودی عرب کی تیل تنصیبات اور توانائی کی برآمدی گزرگاہوں کو خطرات لاحق ہونے سے سعودی معیشت کو ایک نئے دھچکے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
-
جولانی کے سامنے یمن کا کڑا امتحان؛ سعودی عرب کے لیے جنگ لڑنے کی کیا قیمت چکانا ہوگی؟
اطلاعات کے مطابق، سعودی عرب نے جولانی حکومت سے یمن میں مسلح افواج کے خلاف لڑائی کے لیے 10 ہزار سے 20 ہزار شامی فوجی بھیجنے کی درخواست کی ہے۔ اس امکان نے جولانی حکومت کی عسکری صلاحیت، شام کے اندرونی حالات اور اس فیصلے کے سیاسی و علاقائی نتائج کے بارے میں کئی اہم سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
-
مقبوضہ بیت المقدس میں کولمبیا کے سفارت خانے کے افتتاح پر حماس کا شدید ردعمل
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کولمبیا کی نئی حکومت کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔
-
ایرانی نائب وزیر خارجہ کی لبنانی مجلسِ اعلیٰ اسلامی شیعیان کے نائب سربراہ سے ملاقات
لبنان کی مجلسِ اعلیٰ اسلامی شیعیان کے نائب سربراہ شیخ علی الخطیب نے ایران کے نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ سے ملاقات میں لبنان اور خطے کی صورت حال، آئندہ مرحلے کے امکانات اور جنوبی لبنان کے حالات پر تبادلۂ خیال کیا۔
-
امریکا کا انتخابی سلامتی کے معاملے میں دوہرا معیار
امریکی حکام اور ماہرین اپنے ملک کے انتخابات میں روس اور چین کی ممکنہ مداخلت کے بارے میں خبردار کرتے ہیں، لیکن دوسرے ممالک کے سیاسی اور انتخابی معاملات میں واشنگٹن کی مداخلت کی تاریخ ایک بار پھر انتخابی سلامتی کے حوالے سے اس کے دوہرے معیار کو نمایاں کرتی ہے۔
-
حشد الشعبی کا جرف النصر سے انخلا دہشت گردی کی واپسی کا سبب بنے گا، عراقی رکن پارلیمان کا انتباہ
عراقی پارلیمان کے رکن محمد الحسناوی نے جرف النصر کے علاقے میں حشد الشعبی اور مزاحمتی فورسز کی موجودگی برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ وہاں سے سکیورٹی فورسز کے انخلا سے دہشت گردی دوبارہ سر اٹھا سکتی ہے اور کربلا کے مقدس مقامات کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
-
عراق کی فضائی خودمختاری پر خدشات؛ نامعلوم طیاروں کی سرگرمیاں اور فضائی دفاع کی کمزوری
عراق کے مغربی اور جنوبی علاقوں میں نامعلوم فضائی سرگرمیوں کی اطلاعات کے بعد ملکی خودمختاری کے بارے میں تشویش بڑھ گئی ہے۔ عراقی پارلیمان کے ارکان نے اقوام متحدہ میں باضابطہ شکایت درج کرانے اور ملک کے فضائی دفاعی نظام کو مضبوط بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
ریاض میں سکیورٹی خدشات کے باعث عرب۔یورپی سربراہی اجلاس ملتوی
خلیج تعاون کونسل کی جانب سے اپنے رکن ممالک اور یورپی یونین کے درمیان طے شدہ سربراہی اجلاس ملتوی کرنے کے فیصلے کو سعودی دارالحکومت ریاض میں سکیورٹی کی صورت حال سے متعلق خدشات کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔
-
یمن کے شہر المخا میں تاریخی مساجد اور مزارات کی تباہی
یمن کے ٹی وی چینل المسیرہ نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب کی حمایت یافتہ فورسز اور تکفیری عناصر نے تاریخی شہر المخا میں مساجد، مذہبی مقامات اور علما و اولیائے دین کے قدیم مزارات کو تباہ کر دیا ہے۔
-
یمن میں سعودی عرب کی دو بڑی تزویراتی غلطیاں؛ انصار اللہ کو کمزور سمجھنا اور امریکہ پر انحصار
لبنانی اخبار الاخبار نے لکھا ہے کہ یمن میں سعودی عرب کی انٹیلی جنس ناکامی محض میدانِ جنگ کی غلطی نہیں، بلکہ دو بڑی تزویراتی غلطیوں کا نتیجہ ہے۔ پہلی غلطی انصار اللہ کی صلاحیتوں کو کم سمجھنا اور دوسری امریکہ کی غیر مشروط حمایت پر بھروسا کرنا ہے۔
-
زیلنسکی کی روسی تیل تنصیبات پر حملے دوبارہ شروع کرنے کی دھمکی، حملے روکنے کے بدلے پیٹریاٹ میزائلوں کا مطالبہ
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ روسی تیل صاف کرنے والے کارخانوں پر حملوں سے متعلق پابندیاں ختم ہو چکی ہیں اور حملے دوبارہ شروع کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین ان حملوں کو صرف اسی صورت میں روکے گا جب امریکہ اس کے پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کے لیے مزید میزائل فراہم کرے گا۔
-
مسلم علما تفرقہ پھیلانے والوں کے خلاف اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، احمد الریسونی
عالمی اتحادِ علمائے مسلمین کے سابق سربراہ ڈاکٹر شیخ احمد الریسونی نے امتِ مسلمہ کے اتحاد کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ علما، مبلغین اور مسلم مفکرین مذہبی، سیاسی اور قومی اختلافات کو ہوا دینے والی کوششوں کا مقابلہ کرنے اور مسلمانوں کے درمیان یکجہتی مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
-
قالیباف: شہید افسانہ عقیلا کے قاتلوں کو قانون اور انصاف کے کٹہرے میں جواب دینا ہوگا
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے خواتین کی بسیج فورس کی کمانڈر شہیدہ افسانہ عقیلا کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس جرم کے ذمہ داروں کو قانون اور انصاف کے سامنے جواب دہ ہونا ہوگا۔
-
بحیرہ اسود میں نیا حملہ؛ نیٹو کے رکن ملک کا کہنا ہے: 8 افراد لاپتہ
روس اور یوکرین کے درمیان فوجی جھڑپیں جاری ہیں، اسی دوران رومانیہ نے خبر دی کہ بحیرہ اسود میں سان مارینو کا جھنڈا لہرانے والے ایک جہاز کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
-
ایرانی صدر: ہم پوری طاقت سے ڈٹے ہوئے ہیں اور ملک کی ضروریات پوری کر رہے ہیں
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش مشکل حالات اور دشمن کی وسیع کارروائیوں کے باوجود ایران ثابت قدمی سے کھڑا ہے اور قومی ضروریات پوری کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے صوبائی حکام پر زور دیا کہ وہ فیصلہ سازی میں خودمختاری اختیار کریں اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مقامی سطح پر مؤثر اقدامات کریں۔
-
اسرائیل کو ایک اور سفارتی دھچکا؛ ایران سمیت 13 ممالک کے وفود صیہونی صدر کی تقریر کے دوران اجلاس سے باہر نکل گئے
ایشیا میں باہمی تعاون اور اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق ساتویں سربراہی اجلاس میں ایران سمیت 13 وفود نے صیہونی ریاست کے صدر کی تقریر کے دوران احتجاجاً اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ہال چھوڑ دیا۔ مجموعی طور پر 28 وفود میں سے 13 کے اس اقدام کو صیہونی ریاست کی بڑھتی ہوئی تنہائی کا مظہر قرار دیا گیا۔
-
حزب اللہ کے رکن پارلیمنٹ حسن فضل اللہ کی لبنانی حکام کو وارننگ، مزاحمت کے خلاف اقدامات بند کریں
لبنان کی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے وفاداری برائے مزاحمت دھڑے کے رکن حسن فضل اللہ نے مزاحمت سے وابستہ گاڑی ضبط کیے جانے کے واقعے پر لبنانی حکام کو خبردار کیا ہے کہ وہ مزاحمت اور اس کے کارکنوں کے خلاف اقدامات فوری طور پر بند کریں، بصورت دیگر ان کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
-
حماس کی کولمبیا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں سفارت خانہ کھولنے کی شدید مذمت
حماس نے کولمبیا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں سفارت خانہ کھولنے کو فلسطینی عوام کے حقوق پر کھلا حملہ اور بین الاقوامی قوانین و اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
-
یمن کی جانب سے مدینہ منورہ پر میزائل داغنے کا سعودی دعویٰ سراسر جھوٹ ہے، صنعا کی تردید
سعودی عرب نے ایک بار پھر یمن سے مدینہ منورہ کی جانب میزائل داغے جانے کا دعویٰ کیا ہے، تاہم یمن کی مسلح افواج نے اس دعوے کی فوری تردید کرتے ہوئے اسے سراسر جھوٹ اور کھلا بہتان قرار دیا ہے۔
-
ڈاکٹر عبدالغنی شمس الدین:امتِ مسلمہ کا اتحاد دین کے تحفظ اور انسانی وقار کی بقا کے لیے بنیادی ضرورت ہے
ایشیائی علما کونسل کے سربراہ ڈاکٹر عبدالغنی شمس الدین نے امتِ مسلمہ کے اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اہل سنت اور اہل تشیع کے درمیان پُرامن بقائے باہمی کو مضبوط بنانا، مذہبی اختلافات کو مکالمے کے ذریعے حل کرنا اور فرقہ وارانہ تعصبات کا مقابلہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
-
ایران اسلام کے تحفظ کی راہ میں ثابت قدمی سے کھڑا ہے:بھارتی عالم دین
بھارتی عالم دین اور مبلغ سید تہذیب الحسن رضوی نے کہا ہے کہ ایران صرف اپنے ملک کے دفاع کے لیے جدوجہد نہیں کر رہا بلکہ اسلام کے تحفظ کی راہ میں بھی ثابت قدمی سے کھڑا ہے۔ انہوں نے موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں مسلمانوں کے اتحاد اور یکجہتی کو ناگزیر قرار دیا۔
-
ٹرمپ کا متنازع بیان: کینیڈا بالآخر امریکہ کی 51ویں ریاست بن جائے گا!
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کینیڈا بالآخر امریکہ کی 51ویں ریاست بن جائے گا۔ ریاست ایریزونا میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ کو کینیڈا کی ضرورت نہیں، لیکن کینیڈا کو امریکہ کی ضرورت ہے۔
-
غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں، ایک دن میں 26 حملے؛ 8 فلسطینی گرفتار
اسرائیلی فوج نے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں مسلسل 371ویں روز بھی جاری رکھیں۔ گزشتہ روز 26 خلاف ورزیوں کے دوران 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے، جبکہ مقبوضہ مغربی کنارے میں کارروائیوں کے دوران کم از کم 8 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
-
اسلامی جمہوریہ ایران
دشمن کا ایران کو گھٹنوں پر لانے کا منصوبہ ناکام ہو گیا، صدر پزشکیان
صدر اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا کہ دشمن نے ملک پر حملہ کر کے ٹوٹ پھوٹ اور عوام میں ناراضگی پیدا کرنے کی کوشش کی، لیکن نتیجہ قومی یکجہتی کی صورت میں سامنے آیا۔
-
اپنی سر زمین کی آخری انچ تک آزاد کرائیں گے :لبنانی اسپیکر
لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے کہا ہے کہ لبنان اپنے قومی خودمختاری کے حقوق کے تحفظ، سرحدوں کی حفاظت اور اپنی سرزمین کے آخری انچ کو بھی قبضے سے آزاد کرانے کے لیے مختلف سطحوں پر کوششیں جاری رکھے گا۔
-
آل سعود کا زوال عنقریب
تیسری قسط سعودی بحران؛ تیل کے بنیادی ڈھانچے کو خطرہ اور سعودی معیشت پر دباؤ
سعودی تیل کے بنیادی ڈھانچے پر یمنیوں کے حملوں، اقتصادی ترقی کے امکانات میں کمی اور بجٹ خسارے میں اضافے نے محمد بن سلمان حکومت پر دباؤ مزید سخت کر دیا ہے۔
-
کملا ہیرس: امریکی عوام ٹرمپ سے تنگ آچکے ہیں
امریکہ کی سابق نائب صدر کملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں اور ایران کے خلاف جنگ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی شہری بڑھتے ہوئے معاشی دباؤ سے تھک چکے ہیں اور اب ٹرمپ حکومت کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے تیار ہیں۔