15 اکتوبر 2026 - 15:28
اسرائیل کو ایک اور سفارتی دھچکا؛ ایران سمیت 13 ممالک کے وفود صیہونی صدر کی تقریر کے دوران اجلاس سے باہر نکل گئے

ایشیا میں باہمی تعاون اور اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق ساتویں سربراہی اجلاس میں ایران سمیت 13 وفود نے صیہونی ریاست کے صدر کی تقریر کے دوران احتجاجاً اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ہال چھوڑ دیا۔ مجموعی طور پر 28 وفود میں سے 13 کے اس اقدام کو صیہونی ریاست کی بڑھتی ہوئی تنہائی کا مظہر قرار دیا گیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وفد نے نائب وزیر خارجہ برائے قانونی و بین الاقوامی امور کاظم غریب آبادی کی سربراہی میں ایشیا میں باہمی تعاون اور اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق کانفرنس (سیکا) کے ساتویں سربراہی اجلاس میں صیہونی ریاست کے صدر کی تقریر کے دوران احتجاجاً اجلاس کا ہال چھوڑ دیا۔

ایران کے علاوہ 12 دیگر وفود نے بھی احتجاجاً یہی اقدام کیا۔ اس طرح مجموعی طور پر 28 وفود میں سے 13 نے صیہونی ریاست کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

اس اقدام کی اجلاس میں بڑے پیمانے پر بازگشت سنائی دی اور نصف کے قریب وفود نے صیہونی ریاست کی مخالفت کا اظہار کیا۔ اجلاس کا یہ منظر ایک بار پھر صیہونی ریاست کی سفارتی تنہائی کو نمایاں کرتا ہے۔

اجلاس کا ہال چھوڑنے والے وفود میں ایران، فلسطین، پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، عراق، مصر، کویت، قطر، اردن، ملائیشیا، انڈونیشیا اور بنگلہ دیش شامل تھے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha