اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کےمطابق، حماس نے ایک بیان میں کہا کہ کولمبیا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں سفارت خانہ کھولنے کا اقدام فلسطینی عوام کے حقوق پر کھلا حملہ ہے۔
تحریک نے مزید کہا کہ کولمبیا کی نئی حکومت کا سابق صدر گوستاوو پیٹرو کے اصولی مؤقف سے پیچھے ہٹنا ایک ایسی حکومت کی جانب داری کا اظہار ہے جسے حماس نے مجرمانہ قرار دیا۔ بیان کے مطابق، اس حکومت کی عالمی تنہائی میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔
آپ کا تبصرہ