اہل بیت نیوز ایجنسی (ابنا) کے مطابق، سعودی فوج نے دعویٰ کیا کہ یمن سے مدینہ منورہ کی طرف میزائل داغا گیا تھا۔ سعودی عرب نے کچھ دیر قبل مدینہ منورہ میں ایک کروز میزائل کو روکنے کا دعویٰ بھی کیا۔
اس کے فوراً بعد یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے ایک مختصر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یمنی افواج نے آج سعودی عرب کی جانب کوئی میزائل نہیں داغا اور نہ ہی اس کی سرزمین کی طرف کوئی کارروائی کی ہے۔
یحییٰ سریع نے کہا: یمنی مسلح افواج اس بات پر زور دیتی ہیں کہ آج سعودی عرب کی سرزمین کی جانب کسی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی۔ مدینہ منورہ کی طرف حملے کے حوالے سے سعودی دشمن کا دعویٰ ایک بڑا جھوٹ اور کھلا بہتان ہے۔
آپ کا تبصرہ