15 اکتوبر 2026 - 14:30
اپنی سر زمین کی آخری انچ تک آزاد کرائیں گے :لبنانی اسپیکر

لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے کہا ہے کہ لبنان اپنے قومی خودمختاری کے حقوق کے تحفظ، سرحدوں کی حفاظت اور اپنی سرزمین کے آخری انچ کو بھی قبضے سے آزاد کرانے کے لیے مختلف سطحوں پر کوششیں جاری رکھے گا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی (ابنا) کے مطابق، نبیہ بری نے اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل برائے امن مشنز ژاں پیئر لاکروا سے ملاقات کے دوران جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری امن فوج (یونیفل) کی تقریباً نصف صدی پر محیط خدمات اور قربانیوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ یونیفل کا مشن صرف سکیورٹی اور فوجی سرگرمیوں تک محدود نہیں رہا بلکہ اس میں انسانی، سماجی، ثقافتی اور اقتصادی پہلو بھی شامل ہیں۔ نبیہ بری نے مشن کے زیرِ نگرانی علاقوں میں مقامی آبادی کے ساتھ بقائے باہمی اور ہم آہنگی کو فروغ دینے میں یونیفل کے کردار کو بھی اہم قرار دیا۔

لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے قرارداد 1701 کے دائرہ کار میں یونیفل کی موجودگی اور اس کے مشن کو جاری رکھنے کے لیے لبنان کے سرکاری مؤقف میں مکمل ہم آہنگی پر زور دیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے پر لبنان کے اندر اتفاقِ رائے پایا جاتا ہے اور یونیفل کے مشن کے تسلسل کے لیے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مشاورت کی غرض سے پارلیمانی سطح پر بھی کوششیں جاری ہیں۔

نبیہ بری نے ایک بار پھر واضح کیا کہ لبنان اپنی خودمختاری کے حقوق برقرار رکھنے، سرحدوں کا تحفظ کرنے اور اپنی سرزمین کے آخری انچ کو بھی قبضے سے آزاد کرانے کے لیے ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha