-
تدبر فی القرآن؛
گھبراؤ نہیں، دشمن کی چیخ و پکار خدا کی قدرت کے سامنے محض دھوکہ ہے
سورہ حج کی آیات 65 تا 72 میں خدائے متعال نے ان دشمنوں کی نوعیت بتائی ہے جو بغیر علم کے تنازعات، دھونس دھمکیوں اور جھگڑوں میں مصروف رہتے ہیں لیکن خدا کی قدرت مطلقہ کے سامنے ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ یہ آیات ہمیں یاد دلاتی ہیں کہ دشمن کے تمام شور شرابوں کے پیچھے درحقیقت ضعف و کمزوری، احساس کمتری اور حیرت و گھبراہٹ کارفرما ہے۔
-
مقامات مقدسہ؛
سیدہ زینب(س) کا حرم عراقی اور لبنانی زائرین کے لئے کھول دیا جائے گا، اگلے مہینے سے
حرمِ سیدہ زینب(س) کے صحن گذشتہ کئی مہینوں سے خالی ہیں، اور زائرین کی تعداد ایک ہاتھ کی انگلیوں سے بھی کم ہے، تاہم اگلے مہینے سے عراقی اور لبنان زائرین کے لئے اس حرم کے دروازے کھول دیئے جائیں گے۔
-
روس یوکرین جنگ؛
اگر یورپ جنگ چاہتا ہے، تو ہم اسی وقت تیار ہیں، صدر پوتن
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے منگل کے روز زور دے کر کہا کہ یورپی خود ہی یوکرین مذاکرات کی میز سے اٹھ کر چلے گئے اور اب اس راستے میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔/ روس یورپی ممالک سے جنگ کا خواہاں نہیں ہے، لیکن اگر وہ جنگ چاہتے ہیں تو روس "ابھی اس وقت" جنگ کے لئے تیار ہے۔
-
اسرائیلی فوج کی جارحیت کے باعث طوباس میں تدریسی سرگرمیاں کئی روز سے معطل
غرب اردن کے شمالی شہر طوباس کی محکمہ تعلیم نے پیر کی شام اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیل کے مسلسل حملوں اور گورنری میں جبری کرفیو نافذ کیے جانے کے باعث تمام سکول بند۔
-
مسکراہٹ کی کلی, ہندوستان میں نبی کریمؐ کی والدہ محترمہ پر بچوں کی کتاب شائع
(ع) عالمی اسمبلی کے شعبۂ ثقافتی خدمات و نشریات کی کوششوں سے مہدی واحدی صدر کی تحریر کردہ بچوں کی کتاب "شگوفۂ لبخند (Blossom of Smile) کا اردو ترجمہ ہندوستان میں شائع کر دیا گیا ہے۔
-
-
تصویری رپورٹ| مولانا کلب جواد نے ہندوستانی ریاست اترا پردیش کے شہر جوگی پورہ میں مدینۃ العلم کالج کا سنگ بنیاد رکھا
آج جوگی پورہ نجفِ ہند میں مولانا منظر علی عارفی قبلہ کی مسلسل محنتوں کے نتیجے میں ہندوستان کے مذہنی رہنما اور مجلس علماء ہند کے سکریٹری جنرل مولانا کلب جواد صاحب نے سنگ بنیاد رکھا۔
-
ملاقاتیں پہلے ہوجاتیں تو اتنی تشویش نہ ہوتی، بیرسٹر گوہر
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ملاقاتیں پہلے ہوجاتیں تو اتنی تشویش نہ ہوتی۔
-
حقوق انسانی کی تنظیمیں: غزہ جنگ کے جرائم پر نتن یاہو اور گالانٹ کے فوری گرفتاری وارنٹس نافذ کیے جائیں
بین الاقوامی انسانی حقوق کی متعدد تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) کے جاری کردہ گرفتاری وارنٹس کو فوری طور پر نافذ کیا جائے، جن میں اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نتنیاہو اور سابق وزیر دفاع یوآو گالانٹ کو غزہ میں جنگی جرائم کے ارتکاب کے الزام میں شامل کیا گیا ہے۔
-
تصویری رپورٹ || میکسیکو سٹی میں فلسطین یکجہتی ریلی: ہزاروں افراد نے ٹرمپ-نتانیاہو کے "امن منصوبے" کی مخالفت کی
میکسیکو سٹی میں فلسطین کے ساتھ یکجہتی کے دن کے موقع پر ایک بڑی ریلی منعقد ہوئی، جس میں ہزاروں مظاہرین نے شرکت کی۔ مظاہرین نے صدر ٹرمپ اور وزیراعظم نتانیاہو کے "امن منصوبے" کی شدید مذمت کی اور اسے مقبوضہ فلسطین میں نسل کشی، نسلی صفایا اور زمینوں کی غصب کاری کے لیے ایک پردہ قرار دیا۔
-
غزہ میں اسرائیلی جنگ میں شراکت پر انسانی حقوق کے خطرات پر توجہ دینے کا مطالبہ
ناروے کے قومی سرمایہ فنڈ نے مائیکروسافٹ پر دباؤ بڑھا دیا ہے کہ وہ محاصرے میں موجود غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی میں اپنی شراکت سے متعلق انسانی حقوق کے خطرات کو مدنظر رکھے۔ فنڈ نے کمپنی سے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینی علاقے میں اپنی کارروائیوں کے انسانی حقوق کے اثرات کی تفصیل شائع کرے۔
-
فرانس میں 18 سال سے کم عمر لڑکیوں کے لیے حجاب پر پابندی کی تجویز مسترد
فرانس کے وزیر داخلہ لوراں نونیز نے اتوار کو ایک نئی تجویز کو مسترد کر دیا جس کے تحت 18 سال سے کم عمر لڑکیوں کو عوامی مقامات پر مسلم حجاب پہننے سے روکنے کی بات کی گئی تھی۔
-
لبنان کے شیعہ رہنما پوپ لیو سے ملاقات میں: اسلام کی بنیاد برابری، انسانی وقار اور پرامن بقائے باہمی ہے\ شیخ علی الخطیب
بیروت کے مارٹرز اسکوائر میں تاریخی بین المذاہب ملاقات میں لبنان کی اعلیٰ اسلامی شیعہ کونسل کے نائب صدر نے پوپ لیو XIV سے کہا کہ اسلام کی روحانی بنیاد برابری اور انسانی وقار پر قائم ہے۔
-
اسرائیلی غاصب فوج نے حزب اللہ لبنان کو قریبالوقوع حملے کی دھمکی دی
اسرائیلی غاصب فوج نے لبنان میں حزب اللہ پر ممکنہ وسیع حملوں کی تیاری کے بارے میں خبردار کیا اور عراق کو کسی بھی قسم کی حمایت سے باز رکھنے کی دھمکی دی۔
-
الحشد الشعبی نے الانبار میں بعث پارٹی کے سرگرم رکن کو گرفتار کر کے عدالتی حکام کے حوالے کر دیا
عراقی الحشد الشعبی نے الانبار کے مشرقی علاقے میں بعث پارٹی کے ایک سرگرم رکن کو گرفتار کر کے عدالتی حکام کے سپرد کر دیا۔
-
بانی پی ٹی آئی کی صحت ٹھیک ہے: عظمیٰ خان
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کے کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت ٹھیک ہے۔
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان: آج انسانیت ماضی سے زیادہ سخت غلامی کا شکار ہے
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ انسان آزاد پیدا ہوا مگر آج فرد کی غلامی کی جگہ قوموں اور ریاستوں کی غلامی نے لے لی ہے، جو کہیں زیادہ سخت اور سنگین ہے۔
-
اقوام متحدہ لبنان میں امن فوج کی تعداد کم کرنے کا عمل شروع کر دیا
اقوام متحدہ نے بجٹ میں کمی کے باعث لبنان میں امن فوج کی تعداد کم کرنا شروع کردیا ہے، جس میں فوجیوں کی تعداد میں تقریباً ۲۵ فیصد کمی متوقع ہے۔
-
شمالی رام اللہ میں دو اسرائیلی فوجی زخمی
شمالی رام اللہ کے علاقے عطیرت میں چاقو حملے کے دوران دو اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے، اور حملہ آور کو فوج نے ہلاک کر دیا۔
-
طالبان کی تعلیمی پابندیوں کے باوجود، یورپی یونین افغان خواتین کی طبی تعلیم کی حمایت کرتی ہے
افغانستان میں طالبان کی خواتین اور لڑکیوں کے لیے تعلیمی پابندیاں جاری ہیں، تاہم یورپی یونین کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ وہ خواتین کو ماہرینِ طب کی تعلیم دلانے کی حمایت کرتا ہے تاکہ صحت کے شعبے میں خواتین کا کردار برقرار رہے۔
-
قاہرہ نے غزہ کی محدود تعمیر نو کے اسرائیلی منصوبے کی مخالفت کر دی
مصر کی انٹیلی جنس چیف نے قاہرہ میں ایک اجلاس کے دوران اسرائیل کے غزہ کی محدود تعمیر نو کے منصوبے کو مسترد کر دیا اور اس بات پر زور دیا کہ مصر شرم الشیخ کے مذاکرات میں حاصل ہونے والے معاہدات کے پابند ہے۔
-
بحرین میں تشییع نشانے پر بلاجواز گرفتاریاں معمول بن گئیں
بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی جانب سے شیعہ شہریوں کے خلاف بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، اور نومبر 2025 میں مزید ایک شخص کی گرفتاری کے بعد ماہانہ گرفتاریوں کی تعداد 44 تک پہنچ گئی ہے۔
-
فرانس میں مسجد الرحمہ میں قرآن کی توہین پر سرکاری تحقیقات شروع
فرانس کے وزیر داخلہ نے لو پوی-آن-ولی میں مسجد الرحمہ میں قرآن کی نسخوں کو پھاڑنے اور مذہبی کتابوں کو نقصان پہنچانے کے واقعے کی تحقیقات کے آغاز کا اعلان کیا ہے، اور اس اقدام کو سختی سے مسترد کیا ہے۔
-
انقرہ کی یوکرین کو باضابطہ وارننگ: بحیرۂ اسود میں روسی تیل بردار جہازوں پر حملے ناقابلِ قبول
ترکیہ نے یوکرین کو باضابطہ طور پر خبردار کر دیا ہے کہ بحیرۂ اسود میں روسی تیل بردار جہازوں پر ڈرون حملے اس کی معاشی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں، اور ایسے اقدامات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔
-
سردار نقدی: ایران نے پورے مغرب کو شکست دے دی
سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر اِن چیف کے مشیر سردار محمد رضا نقدی نے کہا ہے کہ ایران نے دشمن کے تمام تر انٹیلی جنس، جاسوسی، میڈیا اور عسکری وسائل کے باوجود صہیونی ریاست اور اس کے تمام مغربی اتحادیوں کو شکست دے دی ہے۔
-
نائجیریا میں اغوا کی لہر کے بعد وزیرِ دفاع مستعفی
نائجیریا میں مسلح گروہوں کی جانب سے اغوا کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے بعد وزیرِ دفاع نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جبکہ صدر نے ملک میں قومی سطح پر سیکیورٹی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
-
کابل یونیورسٹی کے استاد کا انتباہ: طالبان فارسی زبان اور مذہبِ تشیع کے خاتمے کی منظم کوشش کر رہے ہیں
کابل یونیورسٹی کے ایک استاد نے خبردار کیا ہے کہ طالبان افغانستان سے اپنے مدمقابل تمدن یعنی زبانِ فارسی اور مذہبِ تشیع کو مرحلہ وار ختم کرنے کے درپے ہیں، اور اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو آئندہ 20 برسوں میں اس ملک سے فارسی زبان کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔
-
ٹرمپ اور نیتن یاہو کا ٹیلیفونک رابطہ / امریکا کا شامی سرحد پر کشیدگی کم کرنے پر زور، غزہ کی غیر فوجی حیثیت پر بھی اصرار
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں غزہ کو غیر فوجی بنانے اور حماس کو غیر مسلح کرنے پر ایک بار پھر زور دیا گیا، جبکہ امریکا نے شامی سرحد پر کشیدگی کم کرنے اور تل ابیب و دمشق کے درمیان مضبوط رابطے برقرار رکھنے کی ضرورت پر بھی تأکید کی ہے۔
-
غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی، دو فلسطینی شہید
غزہ میں جاری جنگ بندی کی ایک اور کھلی خلاف ورزی کے دوران اسرائیلی حملوں میں دو فلسطینی شہید ہوگئے، جبکہ حماس نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں داخل ہونے والی روزانہ امداد نہ صرف ناکافی ہے بلکہ اس کا بڑا حصہ انسانی امداد کے بجائے تجارتی نوعیت کا ہے۔ یہ صورتحال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب شدید سردی کے آغاز سے قبل ہزاروں بے گھر فلسطینی مناسب پناہ گاہوں سے محروم ہیں۔
-
پاک افغان کشیدگی؛
سعودی عرب کی ثالثی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان خفیہ طور پر مذاکرات ہوئے، ذرائع
سعودی عرب نے خاموشی کے ساتھ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد پار دہشت گردی پر پیدا ہونے والی کشیدگی کم کرنے کے لیے براہ راست مذاکرات کے ایک دور کا اہتمام کیا، تاہم اجلاس سے واقف دو ذرائع کے مطابق یہ بات چیت اتوار کی رات گئے بغیر کسی پیش رفت کے ختم ہو گئی۔