بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی حکام اور ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی کہ منیسوٹا سے کانگریس کی ڈیموکریٹ خاتون رکن، ایلہان عمر، کی شہریت کے بارے میں تحقیقات کا مرکزی نقطہ یہ ہے کہ انہیں صومالیہ سے پناہ گزین کی حیثیت سے امریکہ آنے کے بعد شہریت کیسے ملی؟
امریکی حکام ان کے خاندان کے امیگریشن ریکارڈ کا جائزہ لے رہے ہیں اور 12 سے زیادہ طلبی نوٹس جاری کئے ہیں، جن میں ان کے کچھ رشتہ داروں کے نام بھی شامل ہیں، تاکہ وہ منیسوٹا ریاست میں گرینڈ جیوری کے سامنے گواہی دینے کے لئے پیش ہوں۔
ایلہان عمر کے دفتر نے وال اسٹریٹ جرنل کو ایک بیان میں ان تحقیقات کو بے بنیاد قرار دیا اور مسترد کیا۔
وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ ان چند دنوں کے بعد سامنے آئی ہے جب فیڈرل ایجنٹوں نے اس کانگریس رکن کے گھر کی تلاشی لی؛ ایسی کارروائی جسے ان کے دفتر نے ٹرمپ حکومت کی اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف 'کشیدگی میں بے مثال اضافہ' قرار دیا۔
یہ تلاشی اس وقت ہوئی جب امریکہ کے 3 نومبر کے وسط مدتی انتخابات میں صرف چند ہفتے باقی ہیں؛ ایسے انتخابات جو ریپبلکنز کی تقدیر کا فیصلہ کریں گے جو کانگریس پر کنٹرول برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ایلہان عمر نے منیسوٹا ریاست کے پانچویں حلقے سے پانچویں مدت کے لئے بھی امیدواری دی ہے۔
امریکی وزارت داخلہ سلامتی نے اعلان کیا کہ یہ تلاشی 'جاری فیڈرل تحقیقات' کا حصہ تھی۔
امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی انویسٹی گیشن (HSI) کے ایجنٹ امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) کے ماتحت ہیں جو امریکی وزارت داخلہ سلامتی (DHS) کے تحت کام کرتا ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق، ایجنٹوں نے تلاشی کے دوران عمر کا پاسپورٹ، موبائل فون، ذاتی کمپیوٹر اور نوٹ بک قبضے میں لئے ہیں۔
ایلہان عمر 1995 میں کینیا کے پناہ گزین کیمپ میں رہنے کے بعد امریکہ آئیں اور 2000 میں اانھوں نے اس ملک کی شہریت حاصل کی۔ انھوں نے پہلے امیگریشن کے عمل میں کسی بھی خلاف ورزی کے ارتکاب کی تردید کی ہے۔
ایلہان عمر کی شہریت کے بارے میں تحقیق میں مرکزی سوال یہ ہے کہ کیا انھوں نے یا ان کے مرحوم والد نے امیگریشن دستاویزات میں ان کی عمر تبدیل کی تھی تاکہ جب ان کے والد نے امریکی شہریت کی درخواست دی تو انہیں 18 کے بجائے 17 سال کی عمر میں پیش کیا جائے۔
عمر، ڈیموکریٹ پارٹی کے ترقی پسند دھڑے کی نمایاں شخصیات میں سے ہیں، برسوں سے اپنے صومالی پس منظر اور امیگریشن کی تاریخ کی وجہ سے ٹرمپ اور اس کے اتحادیوں کے حملوں کا نشانہ بنتی رہی ہیں۔
یہ ہے Amrican Dream کے حتمی زوال کا قطعی ثبوت۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ