28 اگست 2026 - 04:54
ایران کے مقابلے میں امریکہ کی فوجی کمزوری؛ پوتن بھی بھانپ گئے!

امریکہ میں ایک نئی خفیہ انٹیلیجنس رپورٹ اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ ماسکو نے ریاست ہائے متحدہ کی فوجی کمزوری کو بھانپ لیا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || امریکی انٹیلیجنس رپورٹس بتاتی ہیں کہ ولادیمیر پوتین کے زیرِ قیادت کریملن کا خیال ہے کہ ایران کے ساتھ امریکہ کی شش ماہی جنگ نے ریاست ہائے متحدہ کو کمزور کر دیا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ نے اس واقعے کی رپورٹ دیتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ امریکی حکام کو تشویش ہے کہ روس کہیں اس صورتحال کو امریکہ اور اس کے یورپی اتحادیوں کے خلاف اپنے اقدامات تیز کرنے کے موقع کے طور پر نہ دیکھ لے!

یہ خفیہ جائزہ امریکی مرکزی انٹیلیجنس ایجنسی (سی آئی اے) کے سربراہ جان ریٹکلف کے ماسکو کے غیر اعلانیہ دورے سے کچھ عرصہ قبل سامنے آئی ہے؛ اور مبصرین کہتے ہیں کہ ریٹکلف کا غیر اعلانیہ دورہ ماسکو بھی شاید اسی حوالے سے، ماسکو سے ضمانتیں حاصل کرنے یا انہیں اپنی طاقت کی یقین دہانی کی غرض سے انجام پایا ہے۔

روسی ہم منصب کے ساتھ جان ریٹکلف کی گفتگو کی تفصیلات ابھی تک خفیہ ہیں، لیکن واشنگٹن پوسٹ کو بتانے والے ایک باخبر ذریعے نے کہا کہ سی آئی اے کے سربراہ نے اس ملاقات میں روسی حکام کو خبردار کیا کہ یوکرین میں جنگ میں شدت ماسکو کے لئے الٹے نتائج کا باعث بن سکتی ہے!

امریکی اداروں کا یہ منکشفہ خفیہ جائزہ امریکی افواج کی جنگی تیاریوں میں کمی نے اور امریکی فوج کے گولہ بارود کے ذخائر میں شدید قلت کے بارے میں رپورٹس کے منظرِ عام پر آنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق، یہ مشکلات امریکہ کی ایران کے خلاف جاری فوجی مہم کے نتیجے میں پیدا ہوئی ہیں۔

ایک متعلقہ خبر میں وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ دی ہے کہ ریٹکلف نے اپنے دورہ ماسکو میں روسی حکام کو بتایا کہ ریاست ہائے متحدہ نیٹو کے آرٹیکل 5 پر عمل پیرا ہونے کے لئے پرعزم ہے،" جس کے تحت کسی نیٹو ملک پر حملہ پورے رکن ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا!

چنانچہ یہ اندازے درست ہو سکتے ہیں کہ امریکی فوج حقیقتاً کمزور ہو چکی ہے اور کسی بھی دوسری جنگ میں کودنے کے قابل نہیں رہی ہے، اور اب واشنگٹن کو زبانی دھونس کے ذریعے حریف طاقتوں کو خبردار کرنا پڑ رہا ہے لیکن بظاہر، اب واشنگٹن کی دھونس دھمکیاں ناکارہ نظر آ رہی ہیں اور ماسکو نے بھی ریٹکلیف کی امریکہ واپسی کے بعد یوکرین پر شدیدترین حملے کرکے، اس کی دھمکیوں کا جواب دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha